ڈیم کے نام پر واردات ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے، شوکت خانم ہسپتال بھی میرے اور عوام کے پیسے سے بنا ہے،ن لیگ کے اہم رہنما نے تحریک انصاف کو کھری کھری سنادیں

18  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ تبدیلی اور انقلاب کی باتیں کرنے والے حکومت میں آکر بھیک مانگ رہے ہیں، ڈیم کے نام پر واردات ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے، پی ٹی آئی والے سوچتے بعد میں اور بولتے پہلے ہیں۔منگل کو سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم پر 120 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں، کوئی ڈیم کے نام پر واردات ڈالنے کی کوشش نہ کرے اور ایسا تاثر نہ دیں کہ کوئی نیا ڈیم بنا رہے ہیں،

لوگوں کو بیوقوف نہ بنایا جائے نہ دھوکہ دینے کی کوشش کی جائے ۔مشاہداللہ خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے کتنے ڈیم اور کتنی یونیورسٹیاں بنائیں؟ ۔شوکت خانم بھی میرے اور عوام کے پیسے سے بنا ہے، شوکت خانم کے نام پر بیوقوف بنانے والے اس کے بورڈ سے تنخواہ لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے سوچتے بعد میں ہیں اور بولتے پہلے ہیں، کبھی بسکٹ انقلاب آرہا ہے اور کبھی سموسہ انقلاب آتا ہے، اب نعرے سن سن کرلوگوں کے کان پک گئے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…