حکومت کے خاتمے کی پیش گوئی کردی گئی،مزید کتنے دن باقی ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

9  ستمبر‬‮  2018

کوئٹہ/ حب(آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کسی اور کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے ان کی جنگ عوام کے لئے نہیں بلکہ وزارتوں کے لئے ہے ، صرف بلوچستان نیشنل پارٹی ہی بلوچستان کے حقوق کا دفاع کر رہی ہے ماضی میں بلوچستان کے عوام کیساتھ زیادتی ہوئی ہے بی این پی ان زیادتیوں کا ازالہ کرنے کے لئے جدوجہد کرنے پر عمل پیرا ہے ہم جمہوری سوچ رکھنے والے لوگ ہے اور جمہوریت کی بقاء کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے وند ر میں مختلف وفود سے بات چیت اور بعدازاں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ہم کبھی بھی اقتدار کے لئے نہیں لڑیں گے بلکہ جو سالوں سے صوبے میں مسائل پڑے ہوئے ہیں ان مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے کیونکہ ماضی میں جو لوگ اقتدار میں آئے انہوں نے صوبے کے مفادات کی بجائے اپنی ذاتی مفادات کو ترجیح دی اور آج بھی جو لوگ حکمران ہے وہ عوام کے لئے نہیں بلکہ وزارتوں کے لئے تھگ ودو کر رہی ہے اقتدار تو نشہ ہے ابھی منزل آگے ہیں بلوچستان حکومت پانچ سال اپنی جگہ پانچ ماہ چلے بھی بڑی بات ہے کیونکہ اتحادیوں کے درمیان بڑے مسائل ہے اور وہ ایک دوسرے کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے ہم نے وفاقی حکومت کے سامنے چھ نکات پیش کئے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ان چھ نکات پر عملدرآمد ضروری کر ے گی اگر ایسانہ کیا گیا تو پھر جمہوریت میں ہر کسی کو اپنا اختیار ہے اور ہم پھر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کسی اور کا مینڈیٹ لے آئی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ کبھی بھی مدت پوری نہیں کر سکتی انہوں نے کہاہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کے حقوق کا دفاع کر رہی ہے ماضی میں بلوچستان کے عوام کیساتھ زیادتی ہوئی ہے بی این پی ان زیادتیوں کا ازالہ کرنے کے لئے جدوجہد کرنے پر عمل پیرا ہے ہم جمہوری سوچ رکھنے والے لوگ ہے اور جمہوریت کی بقاء کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…