کینیڈین وزیراعظم نے ملالہ یوسفزئی کو جہالت کے اندھیروں میں تعلیم کی روشنی قرار دیدیا

7  ستمبر‬‮  2018

اوٹاوا( آن لائن )نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی ہے اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے اس ملاقات کا احوال ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ملاقات کو زبردست قرار دیا اور لکھا کہ ہم نے جی 7 کی صنفی مساوات مشاورتی کونسل کے حوالے سے بات چیت کی اور ہمارا عزم ہے کہ دنیا بھر کی زیادہ سے زیادہ خواتین اور لڑکیاں اسکول جاسکیں۔ملالہ یوسف زئی نے بھی نیک خواہشات

کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے وقت دینے اور ہر بچے کی تعلیم کے لیے عہد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ملالہ یوسف زئی کا تعلق سوات سے ہے جنہیں 2009 میں 12 برس کی عمر میں اسکول سے واپسی پر دہشت گردوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد ان کو علاج کے لیے لندن لے جایا گیا اور وہ اب وہیں مقیم ہیں۔ملالہ اس وقت لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، ساتھ ہی وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچیوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق کے لیے بھی کام کرتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…