1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے اول العزم اور بہادر شاہینوں نے دشمن کی کمرکیسے توڑ کر رکھ دی ؟ پاکستان کے شاہین دشمن کی فضائیہ پر قہر بن کر ٹوٹے اور آن کی آن میں کتنے سو طیاروں کو نیست و نابود کر ڈالا؟ مجاہدین فلاک کو خراج عقیدت پیش

6  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی ) ملک بھر میں ائیرفورس کے شہیدوں اورغازیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 7 ستمبر یوم فضائیہ ملی جوش وجذبے سے منایا گیا، پاک فضائیہ نے مجاہدین افلاک کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا،جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں پاک فضائیہ کے اول العزم اور بہادر شاہینوں نے دشمن کی کمر توڑ کر رکھ دی، پاکستان کے شاہین دشمن کی فضائیہ پر قہر بن کر

ٹوٹے اور آن کی آن میں ایک سو پینتیس طیارے نیست و نابود کر ڈالے، پاک فضائیہ نے مجاہدین افلاک کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ جمعہ 7 ستمبر کو یومِ پاک فضائیہ ملی جوش وجذبے سے منایا گیا، یہ وہ یادگار دن ہے جب پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی مہارت اور جانبازی کی بدولت پاکستان نے 1965 کی پاک-بھارت جنگ میں کامیابی اپنے نام کی۔ستمبر 1965 کی جنگ میں جہاں بری فوج نے دشمن پر سبقت حاصل کی اور دشمن فوج پاکستان کے جری جوانوں کے جذبے کے آگے بے بس نظر آئی، وہیں پاک فضائیہ نے بھی دنیا کی جنگی تاریخ میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔پاک فضائیہ کے شاہین ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔لاہور سمیت ملک کے اہم مقامات کا بھرپور دفاع کرنے پر دنیا بھر کے دفاعی ماہرین نے اسے پاک فضائیہ کی بہترین دفاعی حکمت عملی قرار دیا۔جنگ ستمبر کے دوران پاک فضائیہ کی تکنیکی مہارت کے آگے بھارتی پائلٹس کی ایک نہ چل پائی اور پسرور میں ایک بھارتی اسکواڈرن لیڈر کو اپنے طیارے سمیت سرنڈر کرنا پڑا۔جنگ ستمبر میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 100 سے زائد جنگی طیارے مار گرائے اور کامیابی سے مادر وطن کا دفاع کیا۔آج پاک فضائیہ کے پاس وہی ناقابل تسخیر جذبہ اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس طیارے اور ہتھیار بھی موجود ہیں۔ 7ستمبر کو پاک فضائیہ نے مجاہدین افلاک کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا،جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں پاک فضائیہ کے اول العزم اور بہادر شاہینوں نے دشمن کی کمر توڑ کر رکھ دی، پاکستان کے شاہین دشمن کی فضائیہ پر قہر بن کر ٹوٹے اور آن کی آن میں ایک سو پینتیس طیارے نیست و نابود کر ڈالے، پاک فضائیہ نے مجاہدین افلاک کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…