امریکی وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر ’’نو لفٹ‘‘ وزارت خارجہ میں ہونیوالے مذاکرات صرف کتنی دیر ہوئے؟ پاکستانی حکومت نے امریکہ کو واضح اور دو ٹوک پیغام دے دیا

4  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی پاکستان آمد، اعلیٰ پاکستانی حکام میں سے کسی نے استقبال نہ کیا، ائیرپورٹ پر دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری شجاع عالم رسیو کرنے گئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو پاکستان کو دھمکیاں دینا مہنگا پڑ گیا اور پاکستان نے بھی امریکی وزیر خارجہ کے بیان کے بعد اپنے روئیے میں سرد مہری

لاتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کو واضح پیغام دیدیا ہے کہ پاکستان امریکی دھمکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں۔ پاکستان کی جانب سے امریکی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے موقع پر کسی پاکستانی اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال نہیں کیا اور ائیرپورٹ پر امریکی وزیر خارجہ کو رسیو کرنے کیلئے دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری شجاع عالم موجود تھے۔ شجاع عالم کی جانب سے استقبال کے بعد مائیک پومپیو دفتر خارجہ پہنچے جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔ جہاں پاک امریکہ وفود کی سطح پر مذاکرات کئے گئے اور یہ مذاکرات 40منٹ پر محیط تھے جس کے بعد امریکی وزیر خارجہ اور ان کا وفد واپس روانہ ہو گیا ہے۔ پاکستان پہنچنے پر وزارت خارجہ سمیت اعلی حکام میں سے کسی نے امریکی وزارت خارجہ کا استقبال نہیں کیا۔جب کہ اس سے پہلے جب بھی امریکہ کا آفیشل وفد پاکستان آیا تو ان کا پاکستان کے اعلی سطح کے حکام کی طرف سے استقبال کیا جاتا تھا۔تاہم اس بار امریکی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد پر ان کا استقبال دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری نے کیا۔جس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستان اور امریکہ کے مابین کشیدہ حالات پر پاکستان نے امریکہ کو واضح پیغام دے دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے امریکہ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوتے ہوئے بیان دیا تھا کہ پاکستان کوجنرل ملر اور امریکی فوج کی جانب سے پیغام دیدیا گیا ہے کہ اگر اس نے تعاون نہ کیا تو کیا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…