شہباز شریف کن منصوبوں کی دستاویز نیب سے چھپارہے تھے جو وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آتے ہی نیب کو دے دیں، سابق وزیراعلیٰ کیلئے اب تک کی سب سے پریشان کن خبر آگئی

29  اگست‬‮  2018

لاہور( نیوز ڈیسک)ایل ڈی اے اور ٹیپا نے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین منصوبوں کا 21ہزار صفحات پر مشتمل ریکارڈ نیب اور پی اینڈ ڈی کے حوالے کر دیا ،منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیوں کے بینک اکائونٹس ، ادائیگیوں کے طریق کار ،ٹرانزیکشن ، منصوبے پر کام کرنے والے سرکاری افسران سے متعلق تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ فراہم کئے گئے ریکارڈ میں پی سی ون ، پی سی ٹو ، نظر ثانی شدہ پی سی ون ، منصوبوں کیلئے کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے سے

متعلق تمام تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ مرتب کردہ ریکارڈ 21ہزار صفحات پر مشتمل ہے جو فوٹو کاپیوں پر مشتمل ہے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں ، ان کے بینک اکائونٹس، حکومت کی جانب سے ادائیگیوں کے طریق کار ،ٹرانزیکشن ، ادائیگیوں کا ریکارڈ اور دونوں منصوبوں پر کام کرنے والے افسران کی تمام تر تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق افسران ، انجینئر، کنٹریکٹرز کا ڈیٹا اور دیگر ریکارڈ فرانزک آڈٹ کے لئے ایف آئی اے کو بھی فراہم کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…