چیف جسٹس ثاقب نثار نے یورپ جانے کا فیصلہ کر لیا، وہاں سے پاکستانیوں کے لیے کیا چیز لے کر آئیں گے؟ جان کر آپ کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی

20  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیزکی جانب سے چیف جسٹس ثاقب نثار کو برطانیہ اور یورپ کے دورے کی دعوت، چیف جسٹس نے قبول کر لی ،برطانیہ اور یورپی ممالک کے دورے کا اعلان، بھاشا ڈیم کیلئے چندہ جمع کرنے کی تقریبات میں شریک ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے برطانیہ اور یورپی ممالک کے

دورے پر جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چیف جسٹس کو اس دورے کی دعوت ’ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز‘ نے دی تھی جو انہوں نے قبول کر لی۔ دورے کے دوران ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیزکی جانب سے برطانیہ اور یورپی ممالک میں کئی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں بھاشا ڈیم کیلئے فنڈ ریزنگ کی جائے گی اور اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان بھی ان تقریبات میں شرکت کرینگے۔ گزشتہ روز جمعہ کے روز دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس کا تاریخی فیصلہ سنانے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اور ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عارف انیس کے درمیان گفتگو بھی ہوئی۔ عارف انیس کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی ڈیم فنڈ کیلئے کروڑوں ڈالر فراہم کر سکتے ہیں۔ عارف انیس نے چیف جسٹس کو اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ڈیم فنڈ کیلئے کی جانیوالی کوششوں سے متعلق آگاہ کیا اور انہیں دورے کی دعوت دی تھی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر سپریم کورٹ کے زیر اہتمام ڈیم فنڈ قائم کیا گیا ہے جس میں ڈیم بنانے کیلئے پاکستانیوں سے عطیات کی اپیل کی گئی ہے جبکہ اب تک پاکستان کی مسلح افواج سمیت کئی سرکاری محکموں کے ملازمین اور کئی شخصیات اس فنڈ میں رقم جمع کرا چکے ہیں جبکہ سکول ، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات کی جانب سے بھی ڈیم فنڈ میں رقم جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے  ایسے میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے اس طرح کا اعلان نہایت خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…