شہباز شریف راولپنڈی میں گاڑی میں پٹرول ڈلوانے کے لیے رکے تو عوام نے گھیر لیا، ایسا ردعمل کہ آپ حیران رہ جائیں گے

  جمعرات‬‮ 9 اگست‬‮ 2018  |  19:02

را ولپنڈی (آ ئی این پی)2018ء کے عام انتخابات میں شکست کے باوجود صدر مسلم لیگ(ن)شہباز شریف کی عوام میں مقبولیت کم نہ ہوسکی ‘راولپنڈی میں گاڑی میں پٹرول ڈلوانے کیلئے رکنے پر عوام نے گھیر لیا ‘ سابق وزیر اعلیٰ عوام میں گھل مل گئے ‘ ہاتھ ملائے ‘ لوگوں نے شہباز شریف کے ساتھ سیلفیاں بنائیں‘ شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اڈیالہ جیل میں قیدجب اپنے بھائی و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، مریم نواز شریف صاحبہ

اور کیپٹن‘ صفدر سے ملاقات کے لیے راولپنڈی کے راستے میں پیڑول پمپ پر رکے تو عملہ اور دیگر لوگوں کو شہباز شریف کو اپنے درمیان پا کر خوشگوار حیرت ہوئی۔ عوام نے شہباز شریف کو گھیر لیا اور ان کے ساتھ ہاتھ ملایا اور سیفلیاں بنائیں۔ اس موقع پر عوام کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج کچھ بھی ہوں مگر آپ ہمارے دلوں کے وزیر اعظم ہیں۔ عوام نے شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں