گراؤنڈ بھی خالی۔۔۔ سٹیج بھی خالی بڑی بڑی باتیں کرنے والے فواد چوہدری نے عمران خان کو پریشان کر دیا جہلم میں تحریک انصاف کا جلسہ ناکام، شرکاء کی تعداد شرمناک حد تک کم

18  جولائی  2018

جہلم (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا جہلم میں جلسہ کمزور سیاسی شوثابت ہوا۔ تحریک انصاف کے جلسے میں لوگوں کی کم تعداد اور خالی کرسیوں نے پارٹی قیادت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے دن جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں، ویسے ویسے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسے جلوسوں کا بھرپور انعقاد کیا جا رہا ہے۔اسی سلسلے بدھ کے روز تحریک انصاف نے پنجاب کے شہر جہلم میں جلسہ عام کا انعقاد کیا۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جلسہ عام سے خصوصی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مقامی قیادت بھی موقع پر موجود تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف جہلم میں متاثر کن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی رہی۔جلسے میں موجود خالی کرسیوں نے مقامی قیادت کے لیے نئی پریشانی کھڑی کردی۔ یاد رہے کہ جہلم پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا آبائی علاقہ ہے اور انکے عالقے میں فلاپ شو تحریک انصاف کے لیے درد سر بھی بن سکتا ہے لیکن ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوئی اس سے پہلے بھی پاکستان تحریک انصاف کے جہلم میں منعقدہ جلسے کچھ خاص پذیرائی حاصل نہ کرپائے۔اس کی وجہ تحریک انصاف کی غیر مقبولیت نہیں بلکہ مقامی قیادت کے آپسی اختلافات ہیں۔اس موقع پر بھی خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نو ازشریف اور شہباز شریف کا مقصد بڑے پراجیکٹ سے زیادہ پیسہ کمانا ہے، نوازشریف نے ہندوستان کے دورے کے دوران حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملنے سے انکار کردیا تا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خوش کیا جائے ،زرداری نے میموگیٹ اسکینڈل میں فوج کو ذلیل کرانے کی کوشش کی ، نوازشریف اور زرداری جیسے بدعنوانوں سے جان چھڑانی ہے۔بدھ کو جہلم میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے

عمران خان نے کہا کہ آمدنی نہ ہونے کے باعث ہمیں قرضے لینے پڑتے ہیں ، قرضے واپس کرنے کیلئے ہمیں مزید قرضے لینے پڑتے ہیں ، ہم کرپشن کا خاتمہ کر کے آمدن میں اضافہ کریں گے ، دس برسوں میں پاکستان کا قرضہ 6ہزار ارب سے بڑھ کر 27ہزار ارب تک چلا گیا ہے ۔ دس برس قبل بجلی کی قلت 2روپے13پیسے فی یونٹ تھی آج بجلی 9روپے فی یونٹ تک پہنچ چکی ہے ، اسی طرح آٹا ، دال ،چینی کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے ،

لیڈران کی نااہلی اور کرپشن سے قوم غریب ہوتی جارہی ہے جبکہ ان کے بچے ارب پتی ہوگئے ہیں ، اگر یہ دو جماعتیں پیسے اکٹھی کرتیں تو قوم مقروض نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہ اکہ ہم عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے ، میں آپ کو ٹیکس اکٹھا کر کے دکھاؤں گا تاکہ قرضے نہ لینے پڑیں ، میں کرپشن ختم کر کے دکھاؤں گا ، میں نے کبھی پولیس کا غلط استعمال نہیں کیا ، زرداری نے میموگیٹ اسکینڈل میں فوج کو ذلیل کرانے کی کوشش کی ،

نوازشریف اور زرداری جیسے بدعنوانوں سے جان چھڑانی ہے ، نوازشریف نے ہندوستان کے دورے کے دوران حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملنے سے انکار کردیا تا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خوش کیا جائے ، نوازشریف اور شہباز شریف کا مقصد بڑے پراجیکٹ سے زیادہ پیسہ کمانا ہے ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے جہلم میں ناکام جلسے کو ”جہلم کپتان کا ” قرار دینے اور اس حوالے سے پر سوشل میڈیا پر جلسے کی کامیابی کا غلط تاثر دینے کی

تصویر پوسٹ کرنے پر صارفین نے پی ٹی آئی ترجمان اور جہلم سے قومی اسمبلی کے امیدوار فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔بدھ کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جہلم میں جلسے سے خطاب کیا ۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے جلسے میں پنڈال میں رکھی گئیں کثیرکرسیاں خالی تھیں جس کو میڈیا پر بھی دکھایا گیا۔جلسے سے اختتام پر تحریک انصاف کے جہلم سے قومی اسمبلی کے امیدوار فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جلسہ گاہ میں سٹیج کے سامنے کھڑے لوگوں کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ جہلم کپتان کا۔جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انکو آڑے ہاتھوں لیا۔صارف اے جے نے لکھا کہ جب پنجابیوں کو گدھا کہو گے تو وہ کیوں آئیں گے،ایک اور صارف نے لکھا کہ کوئی شرم ہوتی ہے کو ئی حیاء ،جھوٹے انسان۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…