ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر مختصر پوسٹ میں اپنے طویل سفر کی داستان سنا دی

25  دسمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی)خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک مختصر پوسٹ میں اپنے طویل سفر کی داستان سنا دی۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے اپنے گزشتہ دس سالوں کی سرگزشت کچھ یوں بیان کی کہ گزشتہ دہائی ہزاروں سالوں پر محیط محسوس ہوتی ہے، آج سے دس سال قبل میں 24 سالہ لڑکی اور ایک معصوم بچے کی ماں تھی جو اپنی 25ویں سالگرہ منا رہی تھی۔ماہرہ نے تحریر کیا کہ ان سالوں میں میں ماں بنی، اداکارہ بنی، میری علیحدگی ہوئی، میں نے بہت کچھ کھویا اور شہرت کا عروج حاصل کیا۔

ایسے لمحات بھی آئے جب میں مایوسی کی انتہا پر تھی اور کبھی ہمت کرنا بھی مشکل محسوس ہوا مگر میں نے خود کو سمیٹا اور زندگی میں آگے بڑھنے کی جدوجہد جاری رکھی۔زندگی کے ان نشیب و فراز میں ساتھ دینے کے لیے ماہرہ نے اپنے ساتھیوں اور رشتہ داروں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ اب میں 35 سال کی ہو چکی ہوں اور میرا چھوٹا سا بیٹا بھی اب بہت چھوٹا نہیں رہا، مشکل وقت میں سہارا بننے کے لیے سب کی مشکور ہوں، میں بہت خوش ہوں اور اللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہوں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…