بھارتی عدالت نے سلمان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا

6  اپریل‬‮  2018

جودھپور (آئی این پی )بھارتی عدالت نے سلمان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جودھ پور سیشن عدالت میں سلمان خان کی طرف سے پیش کی گئی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سلمان خان کی طرف سے پیش وکیل مہیش بورا نے ان کا موقف رکھا۔ سماعت پوری ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ کل تک کے لئے محفوظ رکھ لیا ہے۔سلمان خان کے وکیل مہیش بورا نے جج سے کہا کہ سلمان خان کو شبہ کا فائدہ دیا جانا چاہئے۔

سماعت کے وقت کافی تعداد میں بشنوئی طبقہ کے لوگ عدالت کے باہر موجود تھے۔ سیشن جج رویندر جین اب سلمان خان کی ضمانت پر فیصلہ (آج)سنائیں گے جس کے بعد ہی ان کی رہائی کی امید کی جا سکتی ہے ۔دریں اثنا سلمان خان کو جیل میں قیدی نمبر 106 سے نواز دیا گیاہے اور انہیں ان کی بیرک تک پہنچا دیا گیاہے جہاں انہیں جیل میں رات زارنے کیلئے سامان بھی فراہم کر دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق سلمان خان کے وکلاکل صبح ضمانت کی درخواست جمع کروائیں گے جس کا مطلب ہے کہ انہیں آج رات تو جیل میں گزارنی ہی پڑے گی جس کیلئے انہیں بیرک میں چار کمبل فراہم کیے گئے ہیں تاہم انہیں زمین پر ہی سونا پڑے گا اور اس حوالے سے انہیں کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے۔بھارتی پولیس کے افسر وکرم سنگھ کا کہناہے کہ سلمان خان کو سخت سیکیورٹی دی گئی ہے جبکہ ان سے ملاقات کی اجازت کسی کو نہیں ہے۔جودھ پور جیل انتظامیہ کا کہاہے کہ سلمان خان کی جانب سے تاحال کسی قسم کی خواہش کا اظہار نہیں کیا گیاہے ۔قبل ازیں ادھر سلمان خان کے وکیل مہیش بورا نے دعوی کیا ہے کہ ان کو ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کال کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے کہ وہ سلمان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہ ہوں۔ بورا کا کہنا ہے کہ دھمکی دئیے جانے کے بعد وہ اس معاملہ سے خود کو علیحدہ نہیں کریں گے۔کالے ہرن شکار معاملہ میں سلمان خان کو 5 سال جیل کی سزا سنائے جانے کے بعد سے بالی وڈ میں مایوسی کا عالم ہے۔ سلمان خان کے دوست ساجد ناڈیاوالا نے اپنی فلم ’باغی -2‘ کی سکسیس پارٹی منسوخ کر دی ہے۔ وہ سلمان خان کے بھائیوں کے ساتھ جودھ پور پہنچ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…