سلمان خان کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا، جج نے جب فیصلہ سنایا تو ان کی بہنوں کی کیا حالت ہوئی؟ افسوسناک صورتحال

5  اپریل‬‮  2018

جودھپور (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو کالا ہرن شکار کیس میں 5 سال قید اور 10 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی گئی، جس وقت فیصلہ سنایا گیا اس وقت سلمان خان کی دونوں بہنیں پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار سلمان خان بدھ کو ہی اپنی دونوں بہنوں الویرا خان اور ارپتا خان کے ہمراہ جودھپور پہنچ گئے تھے۔ جمعرات کو سلمان خان عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہیں 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

جس وقت جج کی جانب سے فیصلہ سنایا گیااس کے فوری بعد پولیس نے سلمان خان کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا۔ اس ساری کارروائی کے دوران سلمان خان کی دونوں بہنیں پھوٹ پھوٹ کر روتی رہیں جبکہ سلمان خان اپنی بہنوں کو دلاسا دیتے رہے۔ واضح رہے کہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کی عدالت نے بولی وڈ اداکار سلمان خان کو نایاب ہرن کے شکار کے کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 5سال قید اور 10ہزار جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،کیس کے غیر قانونی شکار کے 20 سال پرانے کیس میں سلمان خان کے علاوہ سیف علی خان، تبو، سونالی باندرے اور نیلم کے نام بھی شامل تھے،سلمان خان پر دو نایاب ہرن کے شکار کا الزام تھا جبکہ عدالت نے باقی اداکاروں کو اس کیس سے بری کردیا۔جمعرات کو بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کے موکل کو تین برس سے کم کی سزا دی جائے۔جسکا مقصد یہ تھا کہ تین برس سے کم سزا پر سلمان خان کو فوراً ضمانت مل سکتی ہے لیکن تین برس سے زیادہ کی سزا ہونے پر انہیں ضمانت کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکانا پڑے گا۔جبکہ سرکاری وکیل نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ سلمان خان نے نایاب ہرنوں کا شکار کیا ہے اس لیے انہیں6 برس کی سزا دی جائے۔سلمان خان دبئی میں اپنی فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے جس کے بعد

وہ اس کیس کے سلسلے میں جودھپور پہنچے۔اس دوران عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ شائقین اور میڈیا نمائندوں کا بڑا ہجوم بھی وہاں موجود رہا۔اداکار پر مزید الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے یہ شکار اپنے غیر قانونی اسلحہ سے کیا تھا۔یہ سیشن نایاب نسل کے تمام جانوروں سمیت کالے نسل کے ہرن کے تحفظ سے متعلق ہے۔سلمان کو دو مرتبہ 1998 اور 2007 میں اس مقدمہ کی وجہ سے جودھ پور جیل بھی جانا پڑا۔سلمان خان پر اس سے قبل 2002 کے ہٹ اینڈ رن کیس میں قتل، غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ، لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے، املاک کو نقصان پہنچانے اور نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلانے سمیت آٹھ الزمات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…