شدت پسندی تو امریکا میں بھی ہے،ماہرہ خان

29  مارچ‬‮  2018

نیویارک (این این آئی)مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ شدت پسندی تو امریکا اور ترقی یافتہ ممالک میں بھی ہے، فنکار کا کام نظریات کی خلیج کو پاٹنا ہے۔معروف برطانوی ٹی وی شو پر ماہرہ خان کو دنیا میں پاکستان کے قدامت پسند تاثر اور پاکستان میں خواتین کی آزادی سے متعلق کڑے سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔میزبان نے سوال کیا کہ پاکستان میں سخت گیر نظریات رکھنے والا طبقہ خواتین کی آزادی کو معاشرے میں بگاڑ کے طور پر دیکھتا ہے۔

شخصی آزادی کے برخلاف ان پر بے جا تنقید کی جاتی ہے تو آخر وہ اس پاکستان میں کس طرح کام کرتی ہیں؟ماہرہ نے جواب دیا کہ یہ ان کی نظر میں پاکستان کی نہایت تاریک تصویر کشی کرنا ہے۔ پاکستان اتنا تنگ نظر ہوتا تو شرمین آسکر نہ جیتیں ٗمیں بھی پاکستان کی ہی جھلک ہوں۔ماہرہ نے کہا کہ وہ طلاق یافتہ، اپنے بچے کی اکیلے پرورش کرنے والی ماں ہیں ٗ اگر پاکستان اتنا دقیانوسی ہوتا ہے یہ کیسے ممکن ہے۔ اگر عام لوگ انہیں خود سے الگ سمجھتے تو انہیں اتنی محبت و کامیابی حاصل نہ ہوتی ۔اپنے اوپر ہونے والی تنقید سے تنگ آکر پاکستان چھوڑنے کے بارے میں سوال پر ماہرہ نے جواب دیا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتیں۔ یہ میرے لوگوں کی کہانیاں ہیں، انہیں میں نہیں سنائوں گی تو کون سنائے گا!

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…