کپل شرمابالی ووڈ ستاروں کو انتظار کروانے کی اپنی حرکت سے باز نہ آئے

29  مارچ‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) بھارتی کامیڈین کپل شرما بالی ووڈ ستاروں کو انتظار کروانے کی اپنی حرکت سے باز نہ آئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل شرما نے نے اپنے پچھلے پروگرام دی کپل شرما شو میں شاہ رخ خان اور اجے دیوگن سمیت کئی اداکاروں کو شوٹنگ کیلئے مدعو کیا اور انہیں گھنٹوں انتظار کروایا بعد ازاں ان سے معافی بھی مانگی تاہم اب انہوں نے یہی حرکت اپنے نئے شو پر بھی کرڈالی۔

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کو کپل شرما کے پرگروام کے سیٹ پر طویل انتظار کے بعد بغیر رکارڈنگ گھر واپس جانا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور کامیڈی شو ’فیملی ٹائم ود کپل ‘ میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کو اپنی فلم ’ہچکی ‘ کی پروموشن کے لئے پوری ٹیم کے ساتھ مدعو کیا گیا لیکن کئی گھنٹوں بعد انتظامیہ کی جانب سے پہلے شوٹنگ کو تاخیر کا شکار بتایا گیا اور پھر دو گھنٹے بعد شوٹنگ کی منسوخی کی روداد سنادی گئی۔اداکارہ رانی مکھرجی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم ’ہچکی ‘ کی پوری ٹیم کو رانی کے ساتھ رکارڈنگ کے لئے 6 بجے کا وقت دیا گیا اور پوری ٹیم 2 بجے ہی سیٹ پر پہنچ گئی لیکن کپل کے غیر ذمہ درانہ رویے اور عدم موجودگی کی وجہ سے رانی مکھرجی کو 2 بجے سے 7 بجے تک انتظار کرنا پڑا تاہم انتظامیہ نے دو گھنٹے بعد بتایا کہ شو کو منسوخ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کپل اور سنیل گروور کے تنازع کی وجہ سے ’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ شو میں ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کی رکارڈنگ بھی منسوخ کردی گئی تھی بعدازاں کپل نے شو کی منسوخی کو تکنیکی خرابی کی وجہ بتائی تھی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…