راحت فتح علی کے نئے گانے نے ورون دھون کو رلا دیا

29  مارچ‬‮  2018

ممبئی (این این آئی) 13اپریل ریلیز ہونے والی ورون دھون کی نئی فلم کا ایک گانا پاکستانی سنگر راحت فتح علی نے اس خوب صورتی کے ساتھ گایا ہے کہ اس میں چھپے درد کے احساس نے فلم کے ہیرو ورون دھون کو بھی رلا دیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ورون کی 13 اپریل کو آنے والی فلم’اکتوبر‘ اور اس میں شامل راحت فتح علی خان کے گانے کی خبر کے بعد تو سبھی نے ان پر نظریں جما دی ہیں۔فلم’ اکتوبر‘کا نیا گانا ریلیز کے ساتھ ہی بہت تیزی سے مقبولیت کی سیڑھیاں چڑھ رہا ہے۔

راحت علی خان کی مسحورکن آواز میں گائے گئے گانے’ تب بھی تو‘ میں موجود درد اور محبوب سے جدائی کا اظہار انتہائی خوبصورتی سے کیا گیا ہے۔ورون دھون نے بھی دلی جذبات اور جدائی کا دکھ نہایت عمدگی سے اپنے تاثرات کے ذریعے دیکھنے والوں تک پہنچایا ہے۔کامیڈی اور ایکشن سے اپنے فینز کے دلوں میں جگہ بنانے والے ورون دھون کا کردار’ اکتوبر‘میں ان کے پچھلے تمام کرداروں سے بالکل مختلف ہے جس میں ورون نے اپنی جاندار اداکاری سے حقیقت کا رنگ بھرا ہے۔فلم کی پاکستانی ڈسٹری بیوشن کمپنی کی عہدیدار سبینا نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ورون دھون نے فلم میکر سجیت سرکار سے خود کو کاسٹ کرنے کی فرمائش کی تھی۔ بقول ورون دھون میں سجیت سرکار کے پاس گیا اور ان سے کہا کہ پلیز میرے لئے ایک فلم بنائیں۔ تین مہینے بعد ہی سجیت سرکار اورجوہی نے’ اکتوبر‘کے لئے مجھے سلیکٹ کرلیا لیکن اس کردار کے لئے مجھے بہت زیادہ محنت کرنا پڑی۔ ڈائیلاگ اس طرح ادا کرنے تھے کہ جیسے یہ ان کے اپنے الفاظ ہوں۔ سجیت چاہتے تھے کہ میں یہ کردارجیوں نہ کہ صرف سیٹ پر آئوں،اداکاری کروں اور چلا جائوں۔ راحت فتح علی کے گانے ’تب بھی تو‘ کو بار بار سنا جس سے مجھ پر کچھ ایسی کیفیت طاری ہوئی کہ اس گانے کی شوٹنگ کیلئے جذبات خود بخود حاوی ہو گئے اور گلیسرین کی بھی ضرورت نہیں پڑی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…