کپل شرما کو نئے شو میں پرانے ساتھیوں کی یاد ستانے لگی

28  مارچ‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کو اپنے نئے شو ’’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘‘ میں پرانے پروگرام ’’دی کپل شرما شو‘‘ کی کاسٹ کی یاد ستانے لگی۔بھارت میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا کامیڈی پروگرام ’’دی کپل شرما شو‘‘ میں کپل کے ساتھی اداکار سنیل گروور سے جھگڑے کی وجہ سے شو کی مقبولیت میں کمی آئی اور بلآخر شو بند ہوگیا، اب کپل نے ایک نئے شو ’’فیملی ٹائم ود کپ شرما‘‘ کے ساتھ دھماکے دار انٹری دی ہے لیکن وہ مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔

یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنے نئے شو میں پرانے پروگرام کی کاسٹ کی یاد ستا رہی ہے۔کپل شرما کو سوشل میڈیا پر ان کے نئے شو کے حوالے سے فلم انڈسٹری اور ٹی وی فنکاروں سمیت دوستوں اور عزیز و اقارب نے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ ان کے پرانے پروگرام کے ساتھی اداکار علی اصغر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’انٹرٹینمنٹ از بیک، فیملی ٹائم میں اپنے نئے شو کے ساتھ دھماکا کردیں‘‘۔کپل شرما نے علی اصغر کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ، میں آپ لوگوں کو بہت یاد کررہا ہوں، یہ وہی اسٹیج ہے جہاں ہم ساتھ شوٹنگ کیا کرتے تھے لیکن صرف میں ہی جانتا ہوں کہ میں آپ سب کے بغیر کس طرح شوٹنگ کررہا ہوں۔واضح رہے کپل شرما کے پرانے پروگرام ’’دی کپل شرما شو‘‘ میں ان کے ساتھ علی اصغر، سنیل گروور، سمونا چکرورتی، سوگندھا مشرا اور روچیل راؤ شو کے اہم کردار تھے جب کہ ان کے نئے شو میں صرف کیکو شاردا اور چندن پربھاکر ہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…