ماں نے جس شخص کو گارجین بنا کر میرے ساتھ بھیجا تھا اسی نے ریٹ کیا ٗ ڈیزی ایرانی

24  مارچ‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)گذشتہ صدی کی پچاس کی دہائی میں نیا دور اور دھول کا پھول جیسی فلموں سے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنا فلمی کریئر شروع کرنے والی ڈیزی ایرانی نے کہاہے کہ ماں نے جس شخص کو گارجین بنا کر میرے ساتھ بھیجا تھا اسی نے ریٹ کیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیزی نے بتایا کہ ان کی ماں نے فلم ‘ہم پنچھی ایک ڈال کے کی شوٹنگ کیلئے انھیں مدراس بھیجا تھا اس وقت ان کی عمر چھ سال تھی۔

ان کی ماں نے جس شخص کو گارجین بنا کر ان کے ساتھ بھیجا تھا اسی نے ہوٹل کے کمرے میں ان کا ریپ کیا۔می ٹو ہیش ٹیگ کا حصہ بنتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ان کی والدہ ہر قیمت پر انھیں مشہور اداکارہ بنانا چاہتی تھیں اور انھیں آؤٹ ڈور شوٹ کیلئے جس شخص کے ساتھ ان کی ماں نے انھیں تنہا بھیجا تھا اسی شخص نے ان کا ریپ کیا۔ڈیزی کے مطابق اس شخص نے انھیں دھمکایا کہ اگر کسی سے شکایت کی تو جان سے مار دوں گا حالانکہ کچھ ماہ بعد ڈیزی نے اپنی ماں سے اس واقعہ کا ذکر کیا لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…