ستارہ بیگ سے مبینہ زیادتی کرنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ۔۔! اداکارہ نےایسے شخص کا نام لے لیاکہ سن کہ آپ بھی یقین نہیں کریں گے

23  مارچ‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیج اداکارہ ستارہ بیگ سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا معاملہ، ستارہ بیگ نے ملزمان کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست سیشن کورٹ میں دائر کر دی۔ اداکارہ ستارہ بیگ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان زیادتی کے بعد مجھے برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، اداکارہ نے کہا کہ جب مجھے ہوش آیا تو میں نے دیکھا کہ ملزمان میرے زیورات اور نقدی رقم بھی لے گئے ہیں۔

اداکارہ نے حکام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے مجھے انصاف دلایا جائے، اس کے علاوہ دوسری طرف ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ جس شخص پر زیادتی کا الزام لگا رہی ہے وہ انجمن اورگوری کا بھائی ناصرخان ہے جو دوسال قبل فوت ہو چکا ہے۔ نجی ٹی وی چینل نے یہ بھی بتایا کہ جس شخص پر اداکارہ زیادتی کا الزام لگا رہی ہے اسے وہ پہلے سے جانتی تھی اور اداکارہ جس ملزم کا ذکر کر رہی ہے وہ ناصر خان نہیں بلکہ کوئی اور ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ نے بتایا تھا کہ بیرون ملک شو کیلئے معاہدہ کرنے کیلئے ہوٹل بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا نے کے ساتھ ویڈیو بھی بنا لی گئی ہے، اداکارہ نے مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ نواب ٹاؤن میں درخواست دیدی۔ اداکارہ مدیحہ غوث المعروف ستارہ بیگ کی جانب سے تحریر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 16مارچ کو گوجرانوالہ میں اسٹیج ڈرامہ کررہی تھی رات دس بجے کے قریب علی ناصر نامی شخص جس نے دبئی میں شو کرانے کی بات کی تھی نے ٹیلیفون کر کے بتایا کہ جوہر ٹاؤن میں اس کا نمائندہ عاطف اس کا انتظار کر رہا ہے جس سے ملاقات کر کے معاہدہ اور پیشگی رقم وصول کرلے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہوٹل پہنچنے پر ویٹر مجھے کمرے میں لے گیا جہاں پہلے سے ایک شخص موجود تھا جس نے اپنا تعارف عاطف کے نام سے کرایا۔اس نے مجھے بیٹھنے کے بعد ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے

جس پر میں وہاں سے جانے لگی تو اس نے کھانا کھاکر جانے کا کہا اور پھر دروازہ بند کر دیا۔ اسی دوران اس نے مجھے ایک بوتل نکال کر پینے کا کہا تو میں نے انکار کر دیا جس پر اس نے گالم گلوچ اور دھمکیاں دینا شروع کر دی جس کے باعث میں نے خوف کے مارے اس کی طرف سے دی جانے والا مشروب پی لیا اوربیہوشی کی حالت میں بیڈ پر گر گئی۔ اس سے قبل میں ہوٹل کے عملے کو آوازیں دیتی رہی لیکن کوئی وہاں نہ آیا۔اداکارہ کی جانب سے تحریر کردہ موقف کے مطابق صبح جب میں ہوش میں آئی تو میں برہنہ حالت میں تھی

جبکہ عاطف وہاں سے غائب تھا جبکہ میری ویڈیو بھی بنائی گئی تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب میں نے دیکھا تو میرے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، گوجرانوالہ اسٹیج ڈرامے کامعاوضہ،عاطف کی طرف سے شو کیلئے پیشگی دئیے جانے والے ڈیڑھ لاکھ روپے اور میرا ایک موبائل بھی موجود نہ تھے۔پھر مجھے فون کر کے کہا گیا کہ تمہاری ویڈیو بھی بنا لی ہے اور اگر بتاؤ گی تو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں گے۔ بتایاگیا ہے کہ درخواست ملنے پر پولیس نے اداکارہ کا میڈیکل کرا لیا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…