میں طویل عرصے سے جس کی تلاش میں تھا وہ مجھے مل گئی ،اداکار فیروز خان

21  مارچ‬‮  2018

کراچی(این این آئی) پاکستان کے نامور ماڈل و اداکار فیروز خان نے اپنے مستقبل کے حوالے سے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ڈرامہ سیریل’’خانی‘‘کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے اداکار فیروز خان نے اپنے ایک انٹرویو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہ بات بتاتے ہوئے بہت پرجوش ہورہاہوں کہ میں طویل عرصے سے جس کی تلاش میں تھا وہ مجھے مل گئی ہے۔

مجھے معلوم ہے میری شادی کی خبر سن کر انٹرنیٹ پر موجود میرے مداح پاگل ہوجائیں گے لیکن میں اس وقت صرف ان لمحات میں جینا اور ان سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی میں اپنے چاہنے والوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ میری نجی زندگی کی عزت کریں۔فیروز خان نے کہا کہ میرے مداح میری شادی کے بارے میں تمام باتیں جاننے کے لیے بے چین ہیں لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ وقت میرے اور میری فیملی کیلیے بہت خاص ہے اور میں چاہتا ہوں کہ میرے مداح مجھے اپنی دعاؤں اور نیک خواہشات سے نوازیں۔فیروز خان کی بہن اور پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی اپنے بھائی کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ان کی’’بھابھی‘‘کا تعلق کراچی سے ہے۔ تاہم انہوں نے فیروز خان کی ہونے والی بیوی کا نام بتانے سے گریز کیا۔ حمائمہ ملک نے کہا کہ فیروز اور ان کی ہونے والی بیوی ایک دوسرے کو بالکل بھی نہیں جانتے یہ مکمل طور پر ارینج میرج ہے۔ ہماری فیملیز نے دونوں کی شادی کا فیصلہ کیا ہے۔ حمائمہ ملک نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ ’’دیسی بھابھی‘‘لارہی ہیں یعنی اس کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔واضح رہے کہ چند سال قبل تک فیروز خان اور اداکارہ سجل علی کے درمیان نزدیکیوں کے باعث کہا جارہا تھا کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں، تاہم فلم’’موم‘‘کی ریلیز کے بعد سجل علی اور فیروز خان کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔ دونوں ایک ساتھ فلم’’زندگی کتنی حسین ہے‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…