میرے اور دپیکا پڈوکون کے تعلقات باہمی اعتراف اور رضامندی پر مشتمل ہیں،رنویر سنگھ

18  مارچ‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)ان دنوں اگر بولی وڈ کا کوئی سب سے رومانٹک جوڑا خبروں کی زینت بنا ہوا ہے تو ہے ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کا جوڑا۔ان دونوں کے پیار کی کہانی اتنی آگے بڑھ چکی ہے کہ رواں برس ان کی شادی کی چہ مگوئیاں بھی ہونے لگی ہیں۔اگرچہ دونوں کی رومانوی خبریں، ان کی شادی اور ان کے تعلقات سے متعلق متعدد خبریں شائع ہوچکی ہیں۔

تاہم اب پہلی بار رنویر سنگھ نے اپنے اور دپیکا پڈوکون کے تعلقات کے بارے میں وضاحت کی، تاہم انہوں نے مکمل طور پر اس حوالے سے کھل کر بات نہیں کی۔رنویر سنگھ نے نیوز 18 انڈیا کی سالانہ ہونے والی ’رائزنگ انڈیا‘ کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بحیثیت ایک اداکار دپیکا پڈوکون کی بھرپور تعریف کرتے ہیں، تاہم بدلے میں وہ انہیں اداکار ہی نہیں سمجھتی؟دپیکا پڈوکون انہیں واقعی اداکار نہیں سمجھتی یا پھر وہ مذاقا اسے ایسا کہتی ہیں، اس حوالے سے رنویر سنگھ نے کوئی وضاحت نہیں کی۔اپنے اور دپیکا پڈوکون کے تعلقات کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے اور دپیکا پڈوکون کے تعلقات باہمی اعتراف اور رضامندی پر مشتمل ہیں۔’پدمات‘ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ خود کو سنجیدگی سے نہیں لیتے اور دنیا کو بھی وہ یہ مشورہ دیں گے کہ انہیں سنجیدگی سے نہ لیا جائے۔’رائیزنگ انڈیا کانفرنس‘ میں انہوں نے اپنی متنازع اور کامیاب ترین فلم ’پدماوت‘ پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ انہیں شوٹنگ کے دوران ڈر تھا کہ ان کی یہ فلم ریلیز بھی ہو پائے گی یا نہیں، تاہم انہیں اس بات پر خوشی بھی ہوئی کہ ان کی حمایت میں کئی بڑے لوگ سامنے آئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…