ایکٹنگ سے زیادہ ڈانس کرنا پسند ہے ،سوہائے علی ابڑو

18  مارچ‬‮  2018

لاہور (این این آئی) نامور اسٹیج اداکارہ سوہائے علی نے کہا کہ میرے خلاف سازشیں کر نیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا انکے لیے بہتر ہوگا وہ اپنے کام پر توجہ دیں ‘ فنکار کا حقیقی ایوارڈاس کے مداح ہوتے ہیں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے مداحوں کی محبت اور دعاں کی وجہ سے ہوں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خوبرو اداکارہ سوہائے علی آبڑو نے کہا کہ ایک ہی طرح کا کام کرنا اچھا نہیں لگتا۔

کوشش ہے ناظرین جب بھی مجھے کسی پروجیکٹ میں دیکھیں توانھیں نیا محسوس ہو۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ایکٹنگ سے زیادہ ڈانس کرنا پسند ہے، جہاں تک بات فلم میں کام کرنے کی ہے تو میں سمجھتی ہوں کہ ہر کوئی فلم میں ہی کام کرنا چاہتا ہے کیونکہ ڈراموں کی شوٹنگ اورفلم کی عکسبندی میں زمین آسمان کا فرق ہے، دونوں شعبوں میں کام کا انداز بہت الگ ہے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا فوکس ٹیلی ویژن ہو گا یا فلم ،اس کے بارے میں تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، کبھی کبھی یوں لگتا ہے کہ مجھے دونوں ہی شعبوں میں کام کرنا ہے۔ سوہائے علی آبڑو نے مزید کہا کہ بہت چھوٹی عمرمیں ہی ڈانس کی تربیت لینا شروع کردی تھی، میں نے دو برس تک کلاسیکل رقص سیکھا، مجھے ایکٹنگ سے زیادہ ڈانس کرنا پسند ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…