حیرت انگیز ایجادات نے میڈیا کوماضی کے مقابلے میں بہت تیز بنا دیا ،حیا سہگل

18  مارچ‬‮  2018

لاہور(این این آئی) اداکارہ وماڈل حیا سہگل نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم ہویا ٹی وی کا شعبہ، اگراس میں غیرمعمولی ترقی اورکامیابی حاصل کرنی ہے توپھرزیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو مواقع دینا ہونگے۔اپنے ایک انٹرویو میں حیاسہگل نے کہا کہ موجودہ دورکواگرمیڈیا کا دورکہا جائے توغلط نہ ہوگا۔ حیرت انگیز ایجادات نے میڈیا کوماضی کے مقابلے میں بہت تیز بنا دیا ہے۔ اس میڈیم نے بڑی تیزی کے ساتھ لوگوں میں شعوراجاگرکیا ہے ۔

اوراب ہرکوئی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی سمجھ کے مطابق بات کرتا دکھائی دیتا ہے۔ یہ ایک طرح سے اچھا بھی ہے اوراس کواگردرست سمت میں رہتے ہوئے استعمال میں لایاجائے توبہت فائدہ ہوسکتا ہے لیکن اس کوزیادہ ترلوگ منفی سرگرمیوں کے لیے استعمال میں لا رہے ہیں، جوکہ انتہائی غلط ہے۔اداکارہ نے کہا کہ دنیا بھرمیں نوجوان نسل سوشل میڈیا کے ذریعے انقلابی کام کررہے ہیں۔ خاص طورپرشوبز کی دنیا میں اس میڈیم سے خوب استفادہ کیا جارہا ہے۔ مگربدقسمتی سے ہمارے ہاں تاحال اس کا کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا گیا۔ ہرکوئی بس اپنی تعریف میں لگا ہے یا دوسروں کی برائی میں۔ حالانکہ اس میڈیم کے دنیا بھرمیں بہت سے لوگ فائد اٹھا رہے ہیں بلکہ وہ اس کے ذریعے ایک بہترین کاروباربھی چلارہے ہیں۔حیا سہگل نے کہا کہ کہ ہمارے ہاں نوجوان نسل کومیڈیا کی تمام اصفاف کی خصوصی تعلیم اورتربیت فراہم کی جائے، تاکہ وہ اس کے ذریعے نا صرف فنون لطیفہ بلکہ تمام شعبوں میں بہترین کام کرسکیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…