مداح کے مداحی کی انتہا‘ مرنے کے بعد تمام جائیداد سنجے دت کے نام کردی 62 سالہ خاتون نشی ہرش چندرا مرتے مرتے اپنے پسندیدہ اداکار کے لیے اپنی تمام دولت چھوڑ گئی سنجے دت نے دولت لینے سے انکارکردیا‘ قانون کے مطابق اب سنجے دت ہی چھوڑی گئی ملکیت کے حتمی وارث ہیں

8  مارچ‬‮  2018

ممبئی (این این آئی )محبت کی کوئی حد نہیں ہوتی اور اس کا ثبوت ایک مداح کی اپنے پسندیدہ ایکٹر سے محبت ہے جس نے مرنے کے بعد اپنی تما م تر جائیداد بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کے نام کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بولی وڈ بابا سنجے دت کے بھی بھارت سمیت دنیا میں لاکھوں مداح موجود ہیں، جو ان کی نہ صرف ایک جھلک دیکھنے کو ترستے ہیں۔

سنجے دت کے ایسے مداحوں میں ممبئی کی 62 سالہ خاتون نشی ہرش چندرا بھی ہیں، جو مرتے مرتے اپنے پسندیدہ اداکار کے لیے اپنی تمام دولت چھوڑ گئی۔حیرت کی بات یہ ہے کہ سنجے دت کو بھی اس بات کا علم اپنی مداح خاتون کے انتقال کے 2 ہفتے بعد اس وقت پتہ چلا جب انہیں ممبئی کے ایک بینک کی جانب سے اپنی ملکیت کو حاصل کرنے کے لیے قانونی لوازمات پورے کرنے کے لیے فون کیا گیا۔ممبئی مرر کے مطابق اگرچہ 62 سالہ نشی ہرش چندرا نے ممبئی کے علاقے والکیشور کے ’بینک آف برودا‘ میں اپنے لاکرز میں موجود تمام دولت 58 سالہ اداکار سنجے دت کے نام کردی۔خاتون نے مرنے سے پہلے ہی بینک کو خطوط لکھ کر لاکرز سمیت بینک میں موجود اپنی تمام دولت سنجے دت کے نام کردی تھی۔نشی پرش چندرا کی موت رواں برس 15 جنوری کو ایک بیماری کے باعث ہوگئی تھی، جب کہ بینک عملے نے سنجے دت کو پہلی بار 29 جنوری کو فون کیا تھا۔مداح کی جانب سے دولت چھوڑے جانے کا پتہ چلنے کے بعد سنجے دت نے خاتون کی جانب سے چھوڑی گئی دولت لینے سے انکار کردیا، تاہم معاملہ اتنا آسان نہیں ہے، کیوں کہ قانون کے مطابق اب سنجے دت ہی چھوڑی گئی ملکیت کے حتمی وارث ہیں۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ خاتون نے سنجے دت کے نام کتنی دولت اور ملکیت چھوڑی، تاہم اطلاعات ہیں کہ جس گھر میں خاتون رہائش پذیر تھیں اس کی مالیت 10 کروڑ بھارتی روپے سے زائد ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…