پی ایس ایل کے گھر آنے سے اچھی اور کوئی بات نہیں، ماہرہ خان

1  مارچ‬‮  2018

دبئی(این این آئی) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز پاکستان میں ہونے سے اچھی اور کوئی بات نہیں۔پی ایس ایل پاکستانی کرکٹ کا گلیمر سے بھرپور ایسا ایونٹ بن چکا ہے جس کے سحر میں عام شائقین سے لے کرشوبزستارے تک جکڑے نظر آتے ہیں۔ دبئی میں جاری پی ایس ایل 3 صرف پاکستانی ایونٹ نہیں بلکہ بین الاقوامی ایونٹ کا درجہ اختیار کرچکا ہے جسے بیرون ممالک بھی بڑی کوریج دی جارہی ہے۔

پی ایس ایل 3 کا ایونٹ پاکستانی اسٹارز ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، نیلم منیر، احسن خان، مایا علی، فواد خان، عدنان صدیقی وغیرہ کی شمولیت کے بعد گزشتہ دونوں ایونٹس کے مقابلیمیں زیادہ گلیمرس اوربڑا ایونٹ بن چکا ہے۔پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر اور پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان سے جب پی ایس ایل کے حوالے سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے اس حوالے سے دلچسپ باتیں کیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں جب ماہرہ خان سے پوچھا گیا کہ اس سے پہلے آپ اس طرح کے کسی ایونٹ کا حصہ بنی ہیں تو انہوں نے کہا نہیں اس سے پہلے میں کبھی اس طرح کے ایونٹ کا حصہ نہیں بنی۔پاکستانی ایونٹ ہونے کے باوجود پہلے سیزن سے پی ایس ایل دبئی میں منعقد کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی جانب سے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے، تاہم گزشتہ برس پی ایس ایل2 فائنل کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی تھی اور اس بار پی ایس ایل3 کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا اس کے باوجود پی ایس ایل 3 کے زیادہ تر میچز دبئی میں ہورہے ہیں جس کے باعث یہ ایونٹ ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہے، کیا لوگوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید سے ماہرہ خان متفق ہیں؟ اس کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا ’’پی ایس ایل کے گھر آنے سے اچھی اور کوئی بات نہیں‘‘ اوراس سے بہتر کچھ نہیں کہ ہمارے اسٹیڈیم بھرے رہیں۔

تاہم ماہرہ خان نے کہا دبئی میں بھی پی ایس ایل کا انعقاد خوش آئند ہے، دنیا بھر میں موجود کرکٹ شائقین پی ایس ایل ٹورنامنٹ دیکھنے کیلئے دبئی کا رخ کررہے ہیں، میرے نزدیک یہ بہت اچھی بات ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ماہرہ خان نے ٹویٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئیپی ایس ایل3 کا حصہ بننے کی اطلاع دی تھی، ماہرہ خان کے علاوہ حمزہ علی عباسی بھی پشاور زلمی کے سپورٹر اوربرانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…