سری دیوی کو پیٹا جاتا تھا۔۔ایک پارٹی میں بونی کپور کی پہلی ساس نے انیل کپور کی موجودگی میں چوٹی سے پکڑ کر سرعام پٹائی کر دی آنجہانی اداکارہ کی زندگی کا سب سے بڑا دکھ کیا تھا؟سنسنی خیز انکشاف

1  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ سپر سٹار سری دیوی کی دبئی کے ہوٹل میں حادثاتی موت نے بھارتی فلم انڈسٹری پر سوگ طاری کر دیا ہے ، سری دیوی کی اچانک حادثاتی موت نے کئی کہانیوں کو بھی جنم دیا ہے اور ان کی پراسرار موت کے باعث لوگ یہ کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ سری دیوی کو قتل کیا گیا ہے۔ سری دیوی کے شوہر بونی کپور بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار ہیں

جبکہ معروف اداکار انیل کپور سری دیوی کے دیور ہیں۔ بونی کپور اور سری دیوی کی شادی بھی انتہائی متنازع حالات میں ہوئی تھی۔بونی کپور سری دیوی دیوی سے پیارتو کرتے تھے لیکن پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کے باپ تھے ، اس لئے سری دیوی اوربونی کپور پہلے سے یہ بات کسی سے شیئر نہیں کرناچاہتے تھے۔ اسی لیے 1996 میں جب بونی کپور نے سری دیوی سے شادی کی تووہ اپنی پہلی بیوی اور بچوں کو چھوڑ کر سری دیوی کے ساتھ ان کے گھر پر ہی رہنے لگے۔یہ بات مونا کپور کو تو کافی ناگوار گزری جبکہ مونا کپور کی والدہ کو اپنی بیٹی کا گھر ٹوٹنے پر بہت غصہ آیا ، وہ برداشت نہ کرسکیں اور ایک دن ایک پارٹی میں جہا ں سری دیوی موجود تھیں وہاں مونا کپور کی والدہ پہنچ گئیں اور انہوں نے سری دیوی کو پیٹنا شروع کردیا۔ تقریب میں انیل کپور سمیت کئی اداکار موجود تھے لیکن سوائے ارچنا پورن سنگھ کے کوئی سری دیوی کو بچانے کے لئے آگے نہیں بڑھا۔اس واقعے کے بعد مونا کپور بھی بونی کپور کا گھر چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے اپنے بچوں کے ساتھ اپنی والدہ کے گھر آگئیں۔ سری دیوی کی جانب سے بھی بونی کپور کی پہلی اہلیہ اور بچوں سے اسی روئیے کا اظہار کیا جاتا تھا ، سری دیوی بونی کپور کا اپنی پہلی بیوی سے ملنا پسند نہیں کرتی تھیں۔ پڑوسیوں کے مطابق ایک دن جب بونی کپور موناکپور اور بچوں کو پکنک پر لےکر گئے تو سری دیوی اور

بونی کپور میں تلخ کلامی بھی ہوئی سری دیوی بونی کپور پر چلا رہی تھیں اور کہہ رہی تھیں کہ ”اگر تمہیں ان سے اتنی ہی محبت ہے تو وہیں ان کے پاس چلے جائو“۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…