سنجے دت ایک بار پھر گینگسٹر بننے کے لیے تیار

15  فروری‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کے بابا سنجے دت اگرچہ گزشتہ ایک دہائی سے کامیڈی فلموں میں بھی کام کرتے دکھائی دیے رہے ہیں، تاہم انہیں شہرت ان کے گینگسٹر اور دبنگ کرداروں کی وجہ سے ملی۔’کھل نائک، کانٹے، مسافر، وستاو اور اگنی پتھ‘ جیسی فلموں میں طاقتور ہیروز سے بھی زیادہ طاقتور ولن کا کردار ادا کرنے والے سنجو بابا ایک بار پھر گینگسٹر گرو کے روپ میں نظر آئیں گے۔

جی ہاں، جیل سے رہائی کے بعد جہاں وہ ’بھومی‘ جیسی فلم میں ایک والد کے کردار میں نظر آئے، وہیں اب وہ ’صاحب، بیوی اور گینگسٹر 3‘ میں طاقتور گرو کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔یہ پہلا موقع ہے کہ سنجے دت ’صاحب بیوی اور گینگسٹر‘ کی سیریز میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔خیال رہے کہ’صاحب بیوی اور گینگسٹر‘ سیریز کی پہلی فلم اسی نام سے 2011 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں رندیپ ہودا، جمی شیرگل اور ماہی گل نے کردار ادا کیا تھا۔پہلی فلم میں جمی شیرگل نے ’صاحب‘ جب کہ رندیپ ہودا نے منفی یعنی گینگسٹر کا کردار ادا کیا تھا، اور ماہی گل ’بیوی‘ کے روپ میں نظرآئی تھیں۔فلم نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا، جس کے بعد اس سیریز کی دوسری فلم ’صاحب بیوی اور گینگسٹر رٹرنز‘ کو 2013 میں ریلیز کیا گیا۔دوسری فلم میں بھی جمی شیرل اور ماہی گل نے اپنے کرداروں کو برقرار رکھا، جب کہ اس بار منفی کردار کے لیے رندیپ ہودا کی جگہ عرفان خان کو کاسٹ کیا گیا، ساتھ ہی سوہا علی خان کو بھی شامل کیا گیا۔پہلی دونوں فلموں کی کامیابی کے بعد اب اس سیریز کی تیسری فلم رواں برس 27 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔تیسری فلم میں جمی شیر گل اور ماہی گل بھی نظر آئیں گی، جب کہ اس فلم میں سجے دت اور چترگندا سنگھ بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔فلم کی شوٹنگ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے، تاہم سنجے دت نے 14 فروری کو فلم کے سین کی اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ روایتی گینگسٹر کی طرح پسٹول تھامے ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…