شاہ رخ خان نے من مرضی کا معاوضہ نہ ملنے پر فلم پدماوت کی آفرٹھکرائی

25  جنوری‬‮  2018

نئی دلی(سی پی پی) بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ کی متنازعہ ترین فلم پدماوت میں مرکزی کردار کے لیے اداکار شاہد کپور سے پہلے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کانام فائنل کیا گیا تھا لیکن شاہ رخ خان نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتبے شمار تناعات اور رکاوٹوں کے بعد بالآخر ریلیز ہو ہی گئی ہے فلم میں اداکارہ دپیکا پڈوکون نے رانی پدمنی، رنویر سنگھ نے علا الدین خلجی اور شاہد کپور نے راجہ راول رتن سنگھ کا کردار اداکیا ہے۔

تاہم یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سنجے لیلا بھنسالی فلم میں شاہد کپور کے کردار کے لیے شاہ رخ خان کو کاسٹ کرنا چاہتے تھیجس کے لیے انہوں نے کنگ خان سے رابطہ بھی کیا تھا لیکن شاہ رخ خان فلم کے معاوضے سے مطمئن نہیں تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے شاہ رخ کو راجہ راول رتن سنگھ کے کردار کے لیے 40 سے 50 کروڑ معاوضے کی پیشکش کی تھی لیکن شاہ رخ خان نے اس رول کے لیے اپنی فیس میں دوگنا اضافہ کرتے ہوئے 90 کروڑ کا مطالبہ کیا تھا جو سنجے لیلا بھنسالی کی حد سے باہر تھا۔ شاہ رخ خان کے منع کرنے کے بعد بہت دنوں تک بھنسالی کسی اور اداکار کو اس کردار کے لیے فائنل نہیں کرسکے پھر ان کی نظر شاہد کپور پر آکر ٹہری اور انہوں نے اسکرپٹ میں معمولی تبدیلیاں کرکے اس کردار کی پیشکش شاہد کپور کو کی اور حیرت انگیز طور پر شاہد اس کردار کے لیے 10 کروڑ کے معاوضے پر راضی ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…