سنی لیونی کی مختلف زاویوں سے خصوصی پیمائش پر 350 تصاویر کھینچی گئیں

22  جنوری‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ بولڈ اداکارہ سنی لیونی کا مومی مجسمہ جلد ہی بھارت سمیت عالمی شہرت یافتہ شخصیات کے مجسموں کے بیچوں بیچ سجا دیا جائے گا۔سنی لیونی کی مختلف زاویوں سے خصوصی پیمائش پر 350 تصاویر کھینچی گئیں، جن کی مدد سے ان کا موم کا مجسمہ تیار کیا جائے گا۔سنی لیونی کا موم سے بنا خصوصی مجسمہ تیار کرنے کے لیے ماہرین کی ٹیم نے ان کی خصوصی پیمائش پر تصاویر بھی کھینچ لیں ۔

جس کے بعد ان کا مجسمہ تیار کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان کا مومی مجسمہ کب تک تیار ہوگا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس کے وسط سے قبل ان کا مجسمہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کھولے گئے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنادیا جائے گا۔خیال رہے کہ تین دن قبل سنی لیونی نے اپنی تصویر ٹوئیٹ کی تھی، جس میں انہیں مادام تساؤ کی خصوصی کٹ تھامے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کا مومی مجسمہ نئی دہلی کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا۔دوسری جانب مادام تساؤ نے بھی اپنے ٹوئٹر اور فیس بک پر اداکارہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جلد ہی سنی لیونی کا مجسمہ میوزیم کی زینت بنے گا۔مادام تساؤ دہلی نے سنی لیونی کی خصوصی پیمائش پر تصاویر لیے جانے سے قبل فیس بک پر ایک براہ راست ویڈیو بھی نشر کی، جس میں اداکارہ نے اپنے مداحوں کو باخبر کیا کہ وہ اس حوالے سے کتنی پرجوش ہیں۔سنی لیونی نے فیس بک کی براہ راست ویڈیو میں مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی ذلفیں سیاہ کے بجائے ہری کردی گئیں یا پھر ان کی آنکھوں کا رنگ تبدیل کردیا گیا تو ان کے مداحوں کو کیسا لگے گا؟اداکارہ نے مادام تساؤ کے ماہرین کی جانب سے خصوصی پیمائش کے لیے لائے گئے آلات بھی دکھائے، جب کہ انہوں نے ماہرین کو بھی ویڈیوز میں دکھایا۔

مادام تساؤ میوزیم نئی دہلی کے مطابق سنی لیونی کی مختلف زاویوں سے خصوصی پیمائش پر 350 تصاویر کھینچی گئیں، جن کی مدد سے ان کا موم کا مجسمہ تیار کیا جائے گا۔واضح رہے کہ مادام تساؤ کا مرکزی میوزیم لندن میں واقع ہے، جس کی دنیا کے مختلف شہروں میں بھی برانچز ہیں، نئی دہلی میں گزشتہ برس برانچ کھولی گئی تھی۔نئی دہلی میوزیم میں نریندر مودی، امیتابھ بچن، سچن ٹنڈولکر اور اکشے کمار سمیت دیگر عالمی شخصیات کے مجسمے سجائے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…