سونم کپورشادی کے سوال پر بھڑک اٹھیں

17  جنوری‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) سونم کپور کی شادی آج کل بھارتی میڈیا کا سب سے بڑا موضوع بنی ہوئی ہے لیکن اس سوال پر سونم کپور کو غصہ آجاتا ہے۔بھارت میں آج کل شادیوں کا سیزن چل رہا ہے گزشتہ برس دسمبر میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے بعد دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی خبریں گرم ہیں جبکہ ان خبروں کے بارے میں دونوں اداکاروں کی جانب سے فی الحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں آئی ہے

ابھی دپیکا رنویر کی شادی کا معاملہ ٹھنڈا ہوا نہیں کہ اداکارہ سونم کپور کی شادی کی خبریں منظر عام پر آگئیں۔گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سونم کپور اپنے قریبی دوست آنند آہوجا سے شادی کررہی ہیں۔ پہلے تو ان خبروں پر سونم کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم اب سونم نیاپنی شادی کی خبروں پر جواب دینے کے بجائے الٹا سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں صرف اداکاراؤں سے ہمیشہ ان کی نجی زندگی کے باریمیں سوال کیا جاتا ہے۔ کوئی رنبیر کپور اور رنویر سنگھ سے شادی کے متعلق سوال کیوں نہیں کرتا؟سونم کپور آنند آہوجا اور اپنے رشتے کے بارے میں عوامی مقامات پر بات کرنا کم پسند کرتی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر سے صاف اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے کافی قریب ہیں جب یہی سوال ان سے کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ میری نجی زندگی میں مداخلت کرے، میری زندگی کا یہ حصہ صرف میرے کنٹرول میں ہے آپ مجھ سے میرے بارے میں بات کرسکتے ہیں اور میں اپنے بارے میں بتانے کے لیے تیار بھی ہوں لیکن اگر میرے ساتھ کسی اور شخص کی نجی زندگی کے بارے میں بات کی جائے گی تو اس کی عزت کا خیال کرتے ہوئے میں اس شخص کے بارے میں بات نہیں کروں گی۔ کسی کی نجی زندگی کے بارے میں بات کرنے کے لیے

اس کی اجازت لینی ضروری ہے۔سونم کی ان باتوں سے صاف ظاہر ہے کہ وہ اپنی اور اپنے سے وابستہ لوگوں کی نجی زندگی میں میڈیا سمیت کسی کی مداخلت کرنا پسند نہیں کرتیں، رہی شادی کی بات تو ان کی باتوں سے صاف ظاہر ہے کہ فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…