گندے کپڑے پہننا چھوڑدو ڈپیکا پڈوکون کا رنویر سنگھ کو مشورہ

  جمعرات‬‮ 11 جنوری‬‮ 2018  |  17:17

ممبئی (آن لائن)معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون فیشن ورلڈ میں خوبصورتی سے قبضہ کیے بیٹھی ہیں، وہیں مسٹر رنویر سنگھ عجیب وغریب لباس سے فیشن کے تمام قوانین تورتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ رنویر سنگھ کسی بھی روپ میں دیکھے جائے وہ روپ لوگوں میں فورا مقبول ہوجاتا ہے۔البتہ بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹار رنویر سنگھ کی گرل فرینڈ دپیکاپڈوکونان کے اس انداز سے متاثر دکھائی نہیں دے رہیں۔ووگ بی ایف ایف ایس کے شو میں دپیکا اپنی بہن انشکا پڈوکون کے ساتھ ایک سیگمنٹ اسکیڑی اسپائس اور پلیٹر آف پنشمینٹ کا حصہ بنی تھی۔ جن

میں ان کو ایک جملہ مکمل کرنا تھا۔ شو کی میزبان نیہا نے جب اداکارہ سے پوچھا کہ وہ کیا چیز ہے جو رنویر سنگھ کو چھوڑ دینی چاہیے ، تو دپیکا نے فورا جواب دیارنویر کو اب برے لباس پہننا چھوڑ دینا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں