سلمان خان کو جودھ پورمیں قتل کرنے کا اعلان

7  جنوری‬‮  2018

ممبئی(سی پی پی) بھارتی ریاست راجستھان کے گینگ سٹر نے بالی ووڈ کے معروف ہیرو سلمان خان کو قتل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں جودھپور میں قتل کردیا جائے گا۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان آئے دن تنازعات کا شکار رہتے ہیں اور جیسے ہی کوئی مصیبت ان کے سر سے ٹلتی ہے تو وہ دوسرے مسئلے میں پھنس جاتے ہیں، اداکار کے ساتھ ایسا ہی کچھ کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کیس میں ہوا جہاں عدالت نے تو انہیں رہا کردیا

مگر وہ ایک اور مصیبت میں پھنس گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان کچھ روز قبل کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کیس کے سلسلے میں بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور کی عدالت میں پیش ہوئے تھے جس کے بعد انہیں وہاں کے مقامی گینگسٹر کی جانب سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو اسی شہر میں قتل کردیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی قتل، بھتہ خوری، کار چوری سمیت 20 سے زیادہ مقدمات میں پولیس کی تحویل میں ہے اور اس کی جانب سے دھمکی آمیز کال بھی وہی سے کی گئی جب کہ پولیس نے دھمکی آمیز کال کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔واضح رہے سلمان خان کو دھمکی آمیز فون کرنے والے لارنس کا تعلق بشنوئی کمیونٹی سے ہے جس نے 1998 میں سلمان خان کی جانب سے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار پر عدالت سے رجوع کیا تھا اور تب سے ہی یہ کمیونٹی بالی ووڈ سلطان کو ولن سمجھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…