معروف بھارتی مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے

14  دسمبر‬‮  2017

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار اور فلمساز نیرج وورا طویل علالت کے بعد مقامی اسپتال میں چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیرج وورا گزشتہ برس 2016 میں دل کے دورے کے بعد کوما میں چلے گئے تھے، فلم پروڈیوسر فیروز نڈیاڈ والا انہیں اسپتال سے اپنے گھر لے گئے تھے

اور وہیں ان کی دیکھ بھال کی جارہی تھی تاہم گزشتہ رات ان کی طبعیت زیادہ خراب ہوگئیجس کے باعث انہیں ممبئی کے کیرتی کیئر اسپتال لے جایا گیاجہاں وہ چل بسے ۔نیرج وورا کے انتقال پر اداکار پاریش راول نے ٹوئٹر پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا فلم پھر ہیرا پھیریکے مصنف اور ہدایت کار نیرج وورا اب ہم میں نہیں رہے۔اداکار تشار کپور نے اس خبر پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ خبر سن کر دکھ کے ساتھ حیرانی بھی ہورہی ہےانہوں نے مجھے گول مال 1 میں کاسٹ کیا اور ایک اور فلم رن بھولا رنجو اب تک ریلیز نہیں ہوئی میں ہم دونوں نے ساتھ کام کیا۔بھارت کے فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے نیرج وورا کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ خوشیاں بکھیرنے والے نیرج وورا چل بسے۔نیرج وورا نے 1984 میں فلم ہولی میں بطور معاون اداکار فنی کیرئیر کاآغاز کیا ۔ 1995میں ریلیز ہوئی عامر خان کی کامیاب فلمرنگیلاکے مکالمے لکھنے کے ساتھ اس فلم میں انہوں نے چھوٹا سا رول بھی ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے 1999 میں فلم بادشاہ اور 2012 میں اجے دیوگن کے ساتھ فلمبول بچنمیں اہم کردار ادا کیا تھا۔ نیرج وورا بالی ووڈ کی کامیاب ترین کامیڈی سیریز کی پہلی فلم ہیرا پھیری اور گول مال کی کہانی لکھنے کے لیے بھی مشہور تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…