انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے شادی کرلی،دونوں نے کیا وعدہ کیا ،شادی اٹلی کے کتنے سو سال پرانے گاؤں میں ہوئی، تفصیلات آگئیں

12  دسمبر‬‮  2017

میلان ( آن لائن )بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی سے متعلق خبریں تو گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے گردش کر رہی تھیں، تاہم تازہ خبر یہ ہے کہ دونوں نے خاموشی سے 11 دسمبر کی صبح شادی کرلی۔اپنی شادی سے متعلق خوشخبری دینے کے لیے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے ہمیشہ کی طرح سوشل میڈیا کا سہارا لیا، اور دونوں نے ٹوئٹر پر ایک دوسرے کو پھولوں کی مالہا پہنانے کی تصاویر شیئر کیں۔دونوں نے ٹوئٹر ایک

ہی جملے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ آج ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ محبت کے ساتھ رہیں گے اور ہمیں یہ خبر سب کے ساتھ شیئر کرنے میں خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آج کے خوشں صیب دن میں ہم ہمیشہ کے لیے ایک ہوگئے‘۔جوڑے نے اپنی شادی کے لیے نیک خواہشات پر دوستوں، مداحوں اور اہل خانہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔جوڑے کی جانب سے تصاویر ٹوئیٹ کرنے سے قبل ہی شوبز نیوز ویب سائٹ ‘فلم فیئر‘ نے اپنے ذرائع سے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ دونوں نے شادی کرلی۔خبر کے مطابق ویرات کوہلی اورانوشکا شرما نے اٹلی کے معروف شہر ’ملان‘ میں سادہ اور نجی تقریب کے دوران 11 دسمبر کی صبح شادی کرلی، جس کا اعلان رات دیر گئے تک کردیا جائے گا۔بعد ازاں اسی ویب سائٹ نے دونوں کی شادی کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دونوں نے اٹلی کے 800 سالہ قدیم علاقے تسکانہ کے ایک گاؤں میں شادی رچالی۔خبر کے مطابق یہ گاؤں اسی لگڑری ہوٹل کے قریب ہے، جہاں پہلے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریب منعقد ہونے کی خبریں آئی تھیں۔اسی خبر میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ جوڑا اپنی شادی کی رجسٹریشن ممبئی کی بندرا فیملی کورٹ میں 4 جنوری کو کرے گا۔خبر میں بتایا گیا کہ جوڑے نے

اپنی شادی کا پروگرام رواں برس سری لنکا میں ملاقات کے دوران طے کیا تھا۔خبریں ہیں کہ جوڑا اٹلی میں شادی رچانے کے بعد رواں ماہ ممبئی میں 21 دسمبر کو ایک پرتعیش تقریب کا اہتمام بھی کرے گا، جس میں کرکٹرز اور فلم انڈسٹری سمیت میڈیا، بزنس اور سیاست کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…