ایشیا کی پرکشش خواتین میں نام شامل ہونے پر ماہرہ خان کا منفرد انداز میں مداحوں کو شکریہ

9  دسمبر‬‮  2017

لاہور ( این این آئی) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایشیا کی پرکشش خواتین میں اپنا نام شامل ہونے پر مداحوں کا منفرد اندز میں شکریہ ادا کیا۔برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے ایشیا کی 50 پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی تھی جس میں بالی ووڈ کی نامور اداکاراں پریانکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون اورعالیہ بھٹ کے ساتھ پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا نام بھی شامل تھا۔ ماہرہ خان نے فہرست میں بھارتی فلم انڈسٹری کی

حسین اداکاراں ایشوریا رائے، کترینہ کیف اورانوشکا شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ماہرہ خان ایشیا کی پرکشش خواتین میں اپنا نام شامل ہونے پر بے انتہا خوش ہیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر انہیں ووٹ کرنے والے تمام افراد کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت مجھے بہت اچھا محسوس ہورہا ہے میرا نام اس فہرست میں تیسری بار شامل ہواہے۔ میرے لیے خوبصورت اور پرکشش ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ قدرت کی جانب سے دئیے جانے والے رنگ پر اطمینان کا اظہار کریں۔ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر اورویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک فوٹوشوٹ کے دوران نہایت خوبصورت نظرآرہی ہیں جبکہ انہوں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ اس ویڈیو کو آخر تک دیکھیں۔برطانوی جریدے ایسٹرن آئی کیایڈیٹر اسجد نظیر نے پرکشش خواتین میں ماہرہ خان کا نام شامل کیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان پاکستان میں نوجوان اور ماں بننے کے باوجود کام کرنے والی خواتین کی طاقت اور بین الاقوامی ممالک میں پاکستان کی پہچان بن چکی ہیں۔ ماہرہ خان اندرونی اور بیرونی خوبصورتی کا بہترین امتزاج ہیں۔واضح رہے کہ اس فہرست میں پریانکا چوپڑا نے پہلی، بھارتی ماڈل نیاشرما نے دوسری، دپیکا پڈوکون نے تیسری اور عالیہ بھٹ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…