’’پاکستان کی سب سے دلکش ترین خاتون ‘‘ برطانوی میگزین نے کسے اعزاز سے نواز دیا

7  دسمبر‬‮  2017

لندن ( سی پی پی ) برطانوی میگزین نے پاکستان کی ممتاز اداکارہ ماہرہ خان کو مسلسل تیسرے سال پاکستان کی دلکش ترین خاتون قرار دیدیا جبکہ میگزین نے سماجی مسائل اجاگر کرنے پر پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی

بھی تعریف کی ہے۔یہ جریدہ ہر سال ایشیاء سے تعلق رکھنے والے دلکش افراد خصوصاً شوبز اسٹارز کی فہرست شائع کرتاہے، میگزین کی جانب سے 2017ء میں جاری کی گئی 50 دلکش ترین افراد کی فہرست میں ماہرہ خان کا پانچواں نمبر ہے۔اداکارہ کیلئے رواں سال قابل ذکر کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہاہے جس میں انہوں نے بالی ووڈ کے سب سے بڑے اسٹارشاہ رخ خان کے مقابل ہیروئن کا کردار اداکیا جبکہ حالیہ پاکستانی فلم ’’ورنہ‘‘میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔دلکش ترین خاتون قرار پانے پر اپنے ردعمل میں پاکستانی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس پر بہت خوشی محسوس کررہی ہیں۔ برطانوی نژاد پاکستانی ہرسال اس فہرست کو مرتب کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان پاکستان میں ینگسٹرز اور کام کرنے والی خواتین کیلئے طاقت کی علامت بن چکی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا دلکش ترین افراد کی فہرست میں پانچویں بار سر فہرست ہیں۔ میگزین کی جانب سے پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کو بھی بااثر فنکار قرار دیا گیا ہے۔ مومنہ مستحسن پاکستانی میوزک انڈسٹری میں ابھر کر سامنے آئی ہیں، جنہوں نے اہم سماجی مقاصد پر بحث کا آغاز کر کے کافی مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…