پاکستان سے کیریئر شروع کرنا چاہتی ہوں، عاتکہ فیروز

22  ‬‮نومبر‬‮  2017

لاہور(یوا ین پی) امریکا میں ’ مس پاکستان ورلڈ ‘ کا ٹائٹل جیتنے والی عاتکہ فیروز نے کہا ہے کہ پاکستان سے اپنا کیرئیر شروع کرنا چاہتی ہوں۔’’میڈیا‘‘سے بات کرتے ہوئے عاتکہ فیروز نے کہا کہ ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ رقص کی بھی تربیت حاصل کررہی ہوں لیکن جہاں تک بات فلم اور ٹی وی میں کام کرنے کی ہے تومجھے امریکا میں کچھ پروجیکٹس آفرہوئے ہیں مگرفی الحال کوئی بھی سائن نہیں کیا۔ میں پاکستان سے اپنا کیرئیر شروع کرنا چاہتی ہوں

اورجب بھی مجھے کوئی اچھا پروجیکٹ ملے گا میں ضرور کام کروں گی۔عاتکہ فیروزنے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا نیا دورشروع ہوچکا ہے۔ پڑھے لکھے نوجوانوں نے فلم انڈسٹری کی باگ دوڑ سنبھال لی اوراب جہاں فنانسرز یہاں سرمایہ کاری کرنے کے لیے آگے آرہے ہیں، وہیں کارپوریٹ سیکٹرکی دلچسپی بھی اس شعبے میں بڑھنے لگی ہے۔ماڈل نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کے لیے جہاں نوجوانوں کو کام کا موقع فراہم کیا جارہا ہے، اگراسی طرح امریکا، کینیڈا ، برطانیہ اوریورپ سمیت دیگرممالک میں بسنے والے باصلاحیت فنکاروں کویہاں کام کرنے کا مناسب موقع فراہم کیا جائے تواس کے نتائج اچھے ہی ہوں گے، ویسے بھی فن اورفنکارکی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ جس طرح پاکستانی فلموں میں کچھ بالی ووڈ اسٹارز کوکاسٹ کیا گیا ہے یا بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کوسائن کیا جا رہا ہے تاہم اگراسی طرح پاکستان کے نوجوان فلم میکرز بیرون ملک سے ٹیلنٹڈ لوگوں کواپنی فلموں میں کام کا موقع فراہم کریں توایک طرف انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی ہوگی اوردوسری جانب فلموں کا معیاربھی بہترہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…