سیاستدان کی زیادتی پرمبنی نئی پاکستانی فلم ’’ورنہ‘‘ نے ریکارڈ توڑ دیئے،بھارتی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

22  ‬‮نومبر‬‮  2017

لاہور ( این این آئی) معروف اداکارہ مائرہ خان نے بالی ووڈ کے بعد لالی ووڈ میں بھی اپنی دھاک بٹھا دی ، فلم ’’ ورنہ ‘‘ نے تین کروڑ روپے کا بزنس کر کے پاکستان میں زیر نمائش بھارتی فلموں کو مات دیدی۔ ذرائع کے مطابق ہدایتکار شعیب منصور کی فلم ’’ ورنہ ‘‘ ریلیز کے بعد اب تک تقریباً 3کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے ۔ فلم میں مائرہ خان نے اپنا کردار بڑا خوبصورتی سے ادا کیا ہے جس کو فلم بینوں کی جانب سے سراہا

جا رہا ہے ۔ فلمی حلقوں کی جانب سے فلم کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی فلم ’’ ورنہ ‘‘ نے بھارتی فلموں کے مقابلے میں زیادہ بزنس کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں ۔ اس حوالے سے اداکار ہمایوں سعید ، احسن خان ، فیصل قریشی ، نیلم منیر ، عائشہ عمر ، حنا دلپذیر ،بشریٰ انصاری ، مہوش حیات اور نعمان اعجاز سمیت دیگراداکاروں نے کہا کہ ہدایتکار شعیب منصور کی فلم کی کامیابی اصل میں پاکستان فلم انڈسٹری کی کامیابی ہے ، شعیب منصور خوش قسمت ہدایتکار ہیں جنہوں نے بطور ہدایتکار تین فلمیں بنائیں اور تینوں کی سپر ہٹ ثابت ہوئیں اور اب ان کی فلم ’’ ورنہ ‘‘ نے کامیابی کے نئے ریکارڈ بنانے شروع کر دیئے جس کی ہمیں خوشی ہے کیونکہ بنیادی طور پر یہ ہم سب اداکاروں کی کامیابی ہے اور ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں ایسی اچھی فلمیں بنائی جائیں گی جس سے صرف سینما گھروں میں پاکستانی فلمیں ہی ریلیز ہوں گی ۔تاہم اس حوالے سے ابھی کچھ وقت ضرور لگے گا ۔انہوں نے فلم کی شاندار کامیابی پر ہدایتکار شعیب منصور اور فلم کی تمام ٹیم کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔فلم کی کہانی سیاستدان کے بیٹے کی زیادتی اور پھر اس زیادتی کے خلاف متاثرہ لڑکی کی جدوجہد پر مبنی ہے ۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…