بھارتی رئیلٹی شو کے ’’بگ باس‘‘ کا راز فاش ہوگیا

21  ‬‮نومبر‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) بھارتی رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ نے گزشتہ کئی برسوں سے کروڑوں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنارکھا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شو کے دوران ’’بگ باس چاہتے ہیں‘‘ کی گونجدار آواز کس کی ہے۔بھارتی ٹی وی کے کامیاب ترین رئیلٹی شو بگ باس کا 11واں سیزن نشر ہورہا ہے اور کروڑوں لوگ اس کے گرویدہ ہیں، شو کے ہر سیزن میں کردار بدلتے رہتے ہیں،

کبھی کبھار اس کے میزبان بھی تبدیل ہوجاتے ہیں لیکن ایک آواز کبھی بھی نہیں بدلی اور وہ ہے بگ باس کی۔شو کے شائقین ’’بگ باس چاہتے ہیں‘‘ کی آواز سے بہت زیادہ مانوس ہیں اور کئی برسوں تک اس راز پر پردہ پڑا رہا کہ یہ آواز آخر ہے کسی کی۔ آخر کار اس راز سے پردہ اٹھ ہی گیا ہے یہ آواز ایک غیر معروف صدا کار (وائس اوور آرٹسٹ) اتل کپور کی ہے۔50 برس کے اتل کپور بگ باس کے پہلے سیزن سے ہی منسلک ہیں، بگ باس کے گھر میں اتل کپور کا ایک الگ کمرہ ہے جہاں سے وہ گھر والوں کی حرکتوں پر نظر رکھتے اور انہیں ہدایات جاری کرتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ بگ باس کے گھر میں رہنے والے کئی افراد ناصرف اتل سے مل چکے ہیں بلکہ ان کے ساتھ اچھا خاصا وقت بھی گزار چکے ہیں۔اتل کپور نے 2002 میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا لیکن یہ بات بھی بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ بھارت سمیت ان ممالک میں جہاں ہندی اور اردو سمجھی جاتی ہے ، وہ کئی ہالی ووڈ فلموں کی کامیابی کی وجہ بھی بنے ہیں کیوں کہ انہوں نے کئی سپر ہیروز کے مکالموں کو ہندی میں ڈھالا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…