ہالی وڈ کے بڑے بڑے اداکار سلمان سے باکس آفس پر مقابلہ کر نے سے کترانے لگے ٗ فلموں کی نمائش کی تاریخیں بدل ڈالیں

11  ‬‮نومبر‬‮  2017

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے بعد ہالی وڈ کے بڑے بڑے اداکار بھی سلمان خان سے باکس آفس پر مقابلہ کرنے سے کترانے لگے ہیں اور انہوں نے اپنی فلموں کی نمائش کی تاریخیں ہی بدل ڈالی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان 5 سال کے وقفے کے بعد سابقہ محبوبہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں ایکشن میں نظر

آئیں گے۔ دونوں سپر اسٹارز کی فلم ایکشن فلم ہے اور 2012 کی ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے۔سلومیاں کو باکس آفس کا ’سلطان‘ مانا جاتا ہے اور ان کی فلمیں باکس آفس پر کمائی کے ریکارڈ بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں تاہم ان کی فلم ٹیوب لائٹ باکس آفس پر خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی تھی۔دبنگ خان کی ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ نے باکس آفس پر کمائی کے ریکارڈ بنائے اور ان یہ فلمیں بالی وڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 10 فلموں کی فہرست میں شامل ہیں۔سلمان خان کی مقبولیت اور باکس آفس ریکارڈ نے ہالی وڈ اداکاروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے اور اسی لیے نامور ہالی وڈ اداکار بھی باکس آفس پر دبنگ خان سے مقابلے کرنے سے کترانے لگے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی وڈ اداکار ڈین جونسن کی فلم ’جمان جی ٗ ویلکم ٹو دی جنگل‘ 20 دسمبر کو بھارت میں نمائش کیلئے پیش کی جانی تھی تاہم پروڈیوسرز نے سلمان کی فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ سے باکس آفس پر تصادم سے گریز کرتے ہوئے فلم کی نمائش کی 29 دسمبر کو کر دی ہے۔ایک اور ہالی وڈ اداکار جیک مین کی فلم’ دی گریٹسٹ شو مین‘ بھی کرسمس کے موقع پر پیش کی جانی تھی تاہم اب یہ فلم بھارت میں یکم جنوری 2018 کو ریلیز کی جائے گی۔سلمان خان کی ’ٹائیگر زندہ ہے‘ 22 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں کترینہ کیف ان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…