ہریانہ کی معروف رقاصہ فیس بک پردھمکی کی خبر دینے کے فوراًبعد قتل

19  اکتوبر‬‮  2017

ہریانہ(این این آئی) بھارتی ریاست ہریانہ کی معروف رقاصہ ہرشیتا داہیا کو چند نامعلوم افراد نے ان ہی کی کار میں گولیاں مارکرقتل کردیا۔بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ ڈانسر ہرشیتا داہیا گزشتہ روزچمارا گاؤں میں ایک پروگرام میں شرکت کرکے اپنی کار میں واپس لوٹ رہی تھیں کہ چند

نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی روکی اور ہرشیتا کے علاوہ باقی تمام لوگوں کو کار سے باہر آنے کا حکم دیا، جب تمام لوگ باہر آگئے تو انہوں نے ہرشیتا پرگولیاں چلادیں اور وہاں سے فرار ہوگئے۔ہرشیتا کے ساتھ موجود افراد نے اس واقعے کی اطلاع پولیس کودی، پولیس کا کہنا ہے کہ ہرشیتا کو 6 گولیاں

لگیں اوروہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہرشیتانے اپنی موت سے 2 گھنٹے قبل فیس بک پر براہ راست انہیں مارنے کی دھمکیاں ملنے کی اطلاع دی تھی اور ساتھ میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ کسی دھمکی سے نہیں ڈرتیں۔بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں بھی گردش کررہی ہیں کہ ہرشیتا نے بگ باس

میں شامل ہریانہ سے تعلق رکھنے والی ایک اور ڈانسر سپنا چوہدری کے بارے میں منفی تبصرے کیے تھے اور کہا تھا کہ سپنا کو ہریانہ کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں اگر سلمان نے ان سے کچھ پوچھ لیا تو وہ کیا جواب دیں گی۔ انہوں نے سپنا کے زہر کھانے کے بارے میں بھی اپنی رائے کا اظہار کیا تھا،

سپناچوہدری پر تبصرے کرنے کے بعد سے ہی ہرشیتا کو دھمکیاں موصول ہونی شروع ہوئی تھیں۔دوسری جانب ہریانہ کی پولیس نے ہرشیتا کی موت کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…