’’فلمی ہیرو کا حقیقی انڈرورلڈ ڈان سے مقابلہ ؟‘‘ دائود ابراہیم کی بہن کے داماد زبیر خان نے سلمان خان کیخلاف کیا قدم اٹھا لیا؟

10  اکتوبر‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے خلاف ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس سیزن 11 میں شامل زبیر خان نے مقدمہ درج کرادیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کا متنازعہ ترین شو بگ باس کا ہر سیزن اپنے ساتھ کچھ نئی اور متنازعہ کہانیاں لے کر آتا ہے، بگ باس میں شرکت کرنے والے تمام لوگ گھر پراپنا قبضہ آخر تک جمائے رکھنے کے لیے لڑائیاں اور جھگڑا کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔بگ باس سیزن 11 میں شرکت کرنے

والے بھارتی ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کے مبینہ داماد زبیر خان نے گھر والوں پر اپنا سکہ جمانے کے لیے نہ صرف ان کے ساتھ لڑائی جھگڑے کیے بلکہ نازیبا زبان بھی استعمال کی، جس پر شو کے میزبان سلمان خان نے انہیں خوب جھاڑ پلائی۔ جس کی وجہ سے زبیر خان کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ اسپتال پہنچ گئے، بہر حال زبیر خان سب سے کم ووٹ حاصل کرکے گھر سے باہر ہوچکے ہیں اور گھر سے بے گھر ہوتے ہی انہوں نے سب سے پہلا کام سلمان خان پر مقدمہ درج کرنے کا کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق زبیر خان نے سلمان خان کے خلاف ممبئی کے لوناوالا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان نے انہیں دھمکایاہے کہ وہ انہیں انڈسٹری میں کام کرنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے، اس کے علاوہ سلمان خان نے کہا ہے کہ جب میں گھر سے باہر نکلا تو وہ مجھے اپنا پالتو کتا بنادیں گے۔زبیرخان کی جانب سے دائر کی جانے والی ایف آئی آر پر سلمان خان کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ زبیرخان کا دعویٰ ہے کہ وہ انڈرورلڈ دان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکرکا داماد ہے اور ان اطلاعات کے باعث بالی ووڈ کے بعض حلقوں میں سراسیمگی پھیلی ہوئی ہے، تاہم بھارتی میڈیا نے حسینہ پارکر کے خاندان کے حوالے سے کہا ہے کہ زبیرخان کا داؤد ابراہیم یا حسینہ پارکرکے خاندان سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…