سارہ علی خان کے فلم ڈیبیو کی پہلی جھلک جاری

9  اکتوبر‬‮  2017

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان پروڈیوسر ایکتا کپور اور بھشن کمار کی فلم ’کیدرناتھ‘ سے فلم ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔یہ خبریں تو پہلے ہی گردش میں تھیں کہ سارہ علی خان ساتھی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ بہتر سے بہتر طریقے سے کردار کو نبھانے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔سارہ علی خان اور سشانت سنگھ کی تربیت کے

دوران لی گئی تصاویر بھی لیک ہوئی تھیں، جن سے ان دونوں کے درمیان قربتوں کی چہ مگوئیاں بھی ہونے لگیں۔تاہم فلم کی ٹیم نے اب پہلی بار ’کیدرناتھ‘ میں سارہ علی خان کے کردار کی پہلی جھلک جاری کردی ہے۔ٹیم کی جانب سے سارہ علی خان کی 2 تصاویر جاری کی گئی ہیں، جن میں انہیں شلوار قمیض اور دوپٹے جیسے روایتی لباس میں گھوڑے پر سوار دکھایا گیا ہے۔سارہ علی خان کو پہاڑوں کے درمیان ہاتھ میں چھتری تھامے ہوئے دکھایا گیا ہے۔خیال رہے کہ سارہ علی خان ’کیدرناتھ‘ میں ایک نوجوان زائر کا کردار ادا کریں گی، جو ہمالیہ کے پہاڑوں کے درمیان تیرتھ یاترا پر جاتی ہیں۔سشانت سنگھ راجپوت ایک گائیڈ کے روپ میں نظر آئیں گے، اور تیرتھ یاترا کے لیے سارہ علی خان ان کی خدمات حاصل کرتی ہیں۔اپنی مذہبی رسومات کی ادائگی اور مقامات کی زیارت کرنے کے لیے ہمالیہ کے پہاڑوں کے دامن میں آنے والی خوبرو لڑکی کس طرح ایک گائڈڈ کے پیار میں مبتلا ہوجاتی ہے، اور ان کی پیار کہانی میں کیا کیا مسائل آتے ہیں، فلم کی کہانی ان ہی مسائل کے گرد گھومتی ہے۔ڈائریکٹر ابھیشک کپور کی اس فلم کو بالاج موشن پکچرز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔فلم کو آئندہ برس جون میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…