جب میں 15سال کی تھی تو شو کے ایک پروڈیوسر نے۔۔انٹرویو کے دوران ایسا بات کہہ دی کہ بالی ووڈ ہل کر رہ گیا

21  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انوشکا شرما کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب ترین ہیروئنوں میں کیا جاتا ہے، ویرات کوہلی کے ساتھ تعلقات بھی انوشکا شرما کی مقبولیت کا باعث بنے۔ مگر انوشکا شرما ان سب کامیابیوں کے باوجود اپنے ماضی کو یاد کر کے بہت زیادہ دکھی ہیں۔ ایک انٹرویو میں انوشکا شرما نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے شوبز میں انٹری کیلئے بہت چھوٹی عمر

میں ہی کوششیں شروع کر دی تھیں مگر انہیں متعدد بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔نوشکا نے بتایا کہ 15 سال کی عمر میں پہلی بار انہیں رد کیا گیا جس کی وجہ سے وہ پریشانی کا شکار ہوگئیں اور انہیں سخت صدمہ پہنچا اور پھر یہ سلسلہ چلتا رہا انہیں کئی شوز سے نکالا گیا جب کہ کئی اشتہاروں میں ان کی جگہ دوسری ماڈلز کو کاسٹ کیا گیا، وہ میری زندگی کا بہت مشکل دور تھا لہٰذا میں اس کے بارے میں کبھی بات نہیں کرتی۔انہوں نے مزید کہا کہ 15 سال کی عمر میں انہوں نے ایک شو میں آڈیشن دیا تھا جس میں جج صرف ان لڑکیوں کو منتخب کررہے تھے جو دیکھنے میں اچھی تھیں انہوں نے مجھے ریجیکٹ کردیا اوراس بات سے مجھے اتنا دکھ پہنچا کہ میں یہ بات آج تک نہیں بھلا سکی، جسمانی خدوخال متناسب اور خوبصورت نہ ہونے کی وجہ سے رد کیےجانے پر نہ صرف میری عزت نفس مجروح ہوئی بلکہ میرا حوصلہ بھی ختم ہوگیا، شو کے پروڈیوسر کی جانب سے کہے جانے والے کمینٹس کہ آ پ ظاہری طور پراس شو کے لیے پرفیکٹ نہیں ہیں نے مجھے بہت صدمہ پہنچایا اور مجھے بہت زیادہ بے عزتی محسوس ہوئی، تاہم مشہور ہونے کے بعد میں ان باتوں کو سب کے سامنے بار بار دوہرانا ضروری نہیں سمجھتی کیونکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…