معروف گلوکار عارف لوہار کی شرمناک حرکت، امریکہ میں کارروائی شروع 

14  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار عارف لوہار پر دھوکہ اور فراڈ کا مقدمہ چلائے جانے کا امکان، تفصیلات کے مطابق عارف لوہار پر امریکہ میں تاحیات پابندی عائد کئے جانے اور پاکستان میں دھوکہ و فراڈکا مقدمہ چلائے جانے کا امکان ہے۔ گلوکار عارف لوہار نے جشن آزادی پاکستان کے موقع پر امریکہ کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے جشن آزادی کے پروگرامز میں پرفارمنس کے لیے اپنے

پروموٹر ہربندر سبروال کے ذریعے مختلف آرگنائزرز سے کنٹریکٹ و ایگریمنٹ کے ذریعے لاکھوں ڈالر حاصل کئے اور انہیں اس بات کا یقین دلایا کہ ان کے پاس ویزہ موجود ہے اور کہا کہ میں وقت پر امریکہ پہنچ کر جشن آزادی کے پروگرامز میں پرفارم کروں گا مگر عارف لوہار نے عین موقع پر ویزہ نہ ملنے کا بہانہ بنا لیا جس سے نہ صرف انہوں نے اپنے شائقین کو مایوس کیا بلکہ آرگنائزرز کو بھی مالی نقصان پہنچایا کیونکہ عارف لوہار کے شرکت نہ کرنے کی وجہ سے پروگرامز ہی ملتوی ہوگئے اور آرگنائزرزکوشدید شرمندگی و بے عزتی کا بھی سامنا کرنا پڑا، اس کے علاوہ عارف لوہار کی اس حرکت سے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو شدید صدمہ پہنچا اور امریکہ میں مقیم پاکستانی برادری نے عارف لوہار اور ان کے پروموٹر ہربندر سبروال کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور گلوکار عارف لوہار پر تاحیات پابندی کا مطالبہ بھی کیا، عارف لوہار اور ان کے پروموٹرہربندر سبروال سنگھ کی دھوکا دہی کے باعث برباد ہونے والے لاس اینجلس‘ نیو جرسی‘ شکاگو و ایری زونا کے پروگرام آرگنائزرز نے عارف لوہار سے لیے گئے ایڈوانس کی واپس وصولی اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے امریکہ اور پاکستان کی حکومتوں سے رابطہ کیا ہے اس کے علاوہ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف لوہار پر امریکہ میں تاحیات پابندی لگ سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…