روینہ ٹنڈن نے انیل کپور کا روپ دھار کر سب کو حیران کر دیا

  جمعرات‬‮ 14 ستمبر‬‮ 2017  |  17:07

ممبئی(آئی این پی) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان ’’لپ سنگ بیٹل‘‘ کے نام سے نیا شو شروع کرنے والی ہیں اور انہوں نے اس کی کئی قسطیں ریکارڈ بھی کر لی ہیں۔ ایک قسط میں انہوں نے 90 کی دہائی کی خوبرو اداکارہ روینہ ٹنڈن اور اداکار ایوشمان کْھرانا کو بلایا۔اس شو میں آنے والے مہمانوں کو مختلف گانوں کے اوپر لپ سنگ کرنا ہوتا ہے اور جو زیادہ بہتر طریقے سے یہ کام انجام دیتا ہے وہ جیت جاتا ہے۔ فرح خان نے روینہ اور ایوشمان کھرانا کے ساتھ ریکارڈنگ کی تصاویر شیئر کیں

جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روینہ ٹنڈن اداکار انیل کپور کا روپ دھار رہیہیں اور تصاویر میں وہ کافی حد تک انیل کپور کا روپ دھارنے میں کامیاب بھی نظر آ رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں