کیا آپ جانتے ہیں بالی ووڈ سپرسٹارسنجے دت کے ایک پیر بھی ہیں اور وہ پاکستانی ہیں

14  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی معروف شخصیات روحانی سکون اور مشکلات میں پھنسنے کے بعد کسی روحانی شخصیت کا سہارا ضرور لیتی ہیں چاہے وہ سیاستدان ہوں یا فلم سٹار۔ ایسا ہی آج کل کچھ بالی ووڈ سٹار سنجے دت کے ساتھ ہو رہا ہے، بالی ووڈ میں مشکلات میں پھنسے سنجے دت نے برا وقت ٹالنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرتے ہوئے پاکستانی پیروں سے رابطے کرنا شروع کر دئیے ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے

دبئی میں ایک پاکستانی پیر صوفی جمیل سے ان کے وہاں موجود آستانے پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں بالی ووڈ سٹار نے صوفی جمیل سے اپنی پریشانیوں اور مشکلات سے آگاہ کیا اور ان سے دعا کی درخواست کی۔ دبئی میں صوفی جمیل کے آستانے پر موجود سنجے دت کی تصاویر اس وقت انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صوفی جمیل سنجے دت کے سر کو پکڑے کوئی خاص عمل کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ سنجے دت ان دنوں بالی ووڈ میں ریٹنگ کے اعتبار سے تنزلی کا شکار ہیں اور ان  کے پاس اس وقت کوئی بھی فلم نہیں جس کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں بھی کمی آرہی ہے، متنازعہ حرکات اور منشیات کے استعمال کی وجہ سے سنجے دت کے کیرئیر میں کئی مرتبہ شدید مشکلات سامنے آچکی ہیں۔ اپنی انہی حرکتوں کا ذکر انہوں نے ایک انٹرویو میں بھی کیا ہے جس میں سنجے دت کا کہنا تھا کہ  1983 میں جب سری دیوی ’ہمت والا‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں تو میں نے اسی وقت اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا اور میں سری دیوی کا بہت بڑا مداح تھا، مجھے جیسے ہی ان کی شوٹنگ کا پتہ چلا تو میں شراب کے نشے میں ہی ان سے ملنے سیٹ پر پہنچ گیا مگر جب وہ مجھے سیٹ پر نہیں دکھیں تو میں ان کے میک اپ روم میں گھس گیا، مجھے معلوم نہیں کہ میں نے ان سے کیا کہا البتہ وہ سری دیوی کو اچھا نہیں لگا اور انہوں نے غصے سے دروازہ بند کیا۔رپورٹس کے مطابق سنجو بابا کی اس حرکت کے بعد سری دیوی بہت ڈر گئی تھیں، انہوں نے سنجے دت کے ساتھ دوبارہ کبھی کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کافی عرصے تک سنجے دت کے ساتھ تمام فلمیں سائن کرنے سے انکار کرتی رہیں تاہم 1993 میں سنجے دت کو فلم ’گمراہ‘ کے لیے کاسٹ کیا جاچکا تھا اور اس وقت سنجو بابا شہرت کی بلندیوں پر تھے جب کہ سری دیوی کی کامیابی کا گراف نیچے آرہا تھا یہی وجہ تھی کہ اداکارہ کی سنجے دت کو فلم سے نکالنے کی تمام کوششیں ناکام رہیں اور ان کے پاس فلم سائن کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔رپورٹس کے مطابق فلم گمراہ کی شوٹنگ کے دوران دونوں اداکاروں میں کوئی بات چیت نہیں ہوتی تھی اور سین کٹ ہوتے ہی سری دیوی واپس چلی جاتی تھیں، یہاں تک کہ رومانوی سین کے دوران بھی دونوں میں کسی قسم کی بات نہیں ہوتی تھی لیکن اس کے باوجود مداحوں نے اس جوڑی کو بے حد سراہا اور فلم کامیاب رہی۔خیال رہے کہ گزشتہ 25 برسوں سے سنجے دت اور سری دیوی ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر نہیں آئے تاہم اب اس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔دراصل سنجے دت ایک بار نشے کی حالت میں سری دیوی کے میک اپ روم میں گھس آئے تھے جس کے بعد سے لیجنڈری اداکارہ نے دوبارہ ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔سری دیوی کا شمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ کو متعدد بلاک بسٹر فلمیں دیں اور بھارتی فلم انڈسٹری کے ہر بڑے نام کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے، یہاں تک کہ 80 کی دہائی میں اداکارہ کی شہرت کی وجہ سے ان سے پوچھ کر ہی ان کے مدمقابل ادکار کو کاسٹ کیا جاتا تھا اور ایسا ہی کچھ سنجے دت کے ساتھ بھی ہوا۔بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور سنجے دت 80 کی دہائی سے اب تک ہر چھوٹی اور بڑی اداکارہ کے ساتھ کام کرچکے ہیں مگر سری دیوی کے ساتھ وہ صرف فلم ’گمراہ‘ میں ہی اداکاری کے جوہر دکھا سکے۔

 

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…