شاہ رخ خان کی ٹیچرنے ان کے بارے میں دلچسپ انکشاف کرکے مداحوں کو مزیدار سرپرائز دیدیا

7  ستمبر‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) اداکارشاہ رخ خان صرف بالی ووڈ کے نہیں بلکہ دلوں کے بھی کنگ ہیں جہاں برسوں گزرنے کے باوجود آج بھی اپنے استادوں کے دلوں میں دھڑکتے ہیں۔ ٹیچرز ڈے کے موقعے پر شاہ رخ خان کی ٹیچرنے ان کے بارے میں دلچسپ انکشاف کرکے ان کے مداحوں کو مزیدار سرپرائز دیا ہے۔بھارت میں گزشتہ روزٹیچرز ڈے منایا گیا اوراس دن کی مناسبت سے شاہ رخ خان کی ٹیچر نے ٹوئٹر پر ان کے لیے پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان سے اپنی محبت کا اظہارکرتے

ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان 1986 سے 1989 تک اکنامکس کے طالبعلم تھے اوروہ انہیں معاشیات کا مضمون پڑھاتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے شاہ رخ ہمیشہ کلاس میں دیر سے آتے تھے اورہاکی اسٹک ان کے ہاتھ میں ہوتی تھی لیکن مجھے ان پر کبھی غصہ نہیں آیا کیونکہ وہ ایک بہترین شاگرد تھے اورانہوں نے ہنس راج کالج میں ٹاپ کیا تھا۔شاہ رخ خان نے اپنی ٹیچر کی اس ٹوئٹ کے جواب میں ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ میں اس بات کی معافی بھی مانگی کہ وہ کلاس میں دیر سے پہنچا کرتے تھے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان نہ صرف خود پڑھائی میں اچھے تھے بلکہ اپنے بچوں کی تعلیم کا بھی سختی سے خیال رکھتے ہیں۔ اور اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ تعلیم کے بغیرانسان کا کوئی وجود نہیں لہٰذا انہوں نے اپنے دونوں بڑے بچوں آریان اور سہانا خان کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک بھیجا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…