سلمان خان اورکترینہ کیف کی مداحوں کو ایڈوانس میں عید مبارک

27  اگست‬‮  2017

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف نے بڑی عید سے پہلے عید کی مبارکباد دے کرمداحوں کے دل جیت لیے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے سلطان سلمان خان اورکترینہ کیف بڑی عید پر اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دینا نہیں بھولے، سلمان خان نے اپنے انسٹا گرام اکانٹ پر ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اور کترینہ عید کی مبارکباد دے رہے ہیں جب کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

مختصر دورانیے کی اس ویڈیو میں سلمان خان ایک خوبصورت بنگلے کے ٹیرس پر کھڑے ہوکر کاغذ سے بنایا گیا جہاز کترینہ کی طرف پھینکتے ہیں، کترینہ کاغذ سے بنے اس جہاز کو جیسے ہی کھولتی ہیں اس میں عید مبارک کا پیغام درج ہوتا ہے، صرف یہی نہیں ویڈیو سے واضح ہوتا ہے کہ سلمان خان اور کترینہ کے درمیان ایک بار پھر فاصلے کم ہورہے ہیں۔عید کا موقع سلمان خان کے لیے ہمیشہ ہی بہت خاص رہا ہے، ہر سال عید کے موقعے پر سلمان خان اپنی فلم ریلیز کرتے ہیں جو باکس آفس پر کامیاب بزنس کرتی ہیں جن میں ایک تھا ٹائیگر، کک، باڈی گارڈاور دبنگ وغیرہ شامل ہیں تاہم اس بار سلمان خان فلم ٹیوب لائٹ کے ذریعے زیادہ کمال نہ دکھا سکے۔واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں فلم ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں کترینہ کیف سلمان کے ساتھ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، سلمان خان کو پوری امید ہے کہ یہ فلم ان کی گزشتہ فلموں کی طرح باکس آفس پر کمائی کے سارے ریکارڈ توڑ دے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…