’’بھارتی فلم انڈسٹری ریپ کا کارخانہ بن گئی‘‘

19  اگست‬‮  2017

ممبئی(این این آئی ) بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار چلاپاٹھی راؤ اور اداکار سروجن لوکیش نے تیلگو اداکارہ کو چلتی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم اداکارہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوکر فرار ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے) نے ہدایت کار چلاپاٹھی اور ساتھی اداکار

سروجن کے خلاف چلتی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔اداکارہ کا موقف ہے کہ وہ لوگ شوٹنگ کی غرض سے بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع مغربی گوداوری جارہے تھے کہ گاڑی میں ان کے ساتھ موجود ہدایت کار اور اداکار نے انہیں نامناسب طریقے سے چھونے کی کوشش کی تاہم اداکارہ کی جانب سے مزاحمت کیے جانے پر کار سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی سے ٹکراگئی جس کے باعث اداکارہ وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئی۔پولیس نے متاثرہ اداکارہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی یا زیادتی کی کوششوں جیسے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، یہاں تک کہ عام خواتین کے ساتھ بالی ووڈ جیسی طاقتور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں بھی محفوظ نہیں ہیں ، حالیہ برسوں میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد اداکاراؤں کے ساتھ ہدایت کار و پروڈیوسرز کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے کئی واقعات منظر عام پر آئے ہیں اس سے قبل معروف بھارتی اداکار انیل کپور کی بیٹی اور معروف ہیروئن سونم کپور بھی بچپن میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے بارے اعتراف کر چکی ہیں جبکہ دیگر اداکارائوں کی جانب سے نہ صرف بچپن بلکہ فلم انڈسٹری میں روا رکھے جانے والے روئیے بارے کئی مرتبہ بیانات سامنے آچکے ہیں۔ جس سے بھارت کا مکروہ چہرہ کھل کر سب کے سامنے آیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…