پاکستان کی خوبرو معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ اپنے اورشہباز شریف بارے افسوسناک واقعہ سامنے لے آئیں۔۔ویڈیو لنک میں

18  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خادم اعلیٰ صاحب ! یہ جو پل ، اوورہیـڈ برجز اور انڈر پاسز ہمارے لئے بنائے ہیں تو انہیں ہمارے لئے ہی رہنے دیں ،آپ کے پروٹوکول کی وجہ سے ہمیں طویل انتظار کرنا پڑتا ہے، آپ میٹرو بس کا راستہ اختیار کر لیا کریں،معروف پاپ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف وی آئی پی پروٹوکول سے تنگ آکر کھری کھری سنا دیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کیپیٹل ٹی وی کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں رابی پیرزادہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ صاحب! یہ جو پل، اوورہیڈ برجز اور انڈرپاسز آپ نے ہمارے لئے بنائے ہیں ان پر ہمیں آپ کے پروٹوکول کے چکر میں طویل انتظار کرنا پڑتا ہے ، انہیں آپ ہمارے لئے ہی رہنے دیں، آپ میٹرو بس کا راستہ اختیار کر لیا کریں۔ انہوں نے اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے پروٹوکول کا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ میں اپنی سہیلی کے ہمراہ اس کے بیمار بیٹے کو لے کر ہسپتال جا رہی تھی کہ اس دوران وزیراعلیٰ کے پروٹوکول کی وجہ سے ہمیں ایک جگہ رکنا پڑ گیا کیونکہ روٹ لگا ہوا تھا ۔رابی پیرزادہ نےبتایا کہ اس دوران میری سہیلی کا بیٹا بخار کی وجہ سے گاڑی میں بیٹھا کانپ رہا تھا جو کہ مجھ سے برداشت نہ ہوا اور میں نے گاڑی سے اتر کر ٹریفک وارڈن سے کہا کہ میں نے ایک بیمار بچے کو ہسپتال لے جانا ہے مجھے گاڑی یہاں سے نکالنے دیں جس پر ٹریفک وارڈن نے کہا کہ میری نوکری چلی جائے گی، رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں نے وارڈن کو کہا کہ اگر آپ کی جگہ میں ہوتی تو نوکری تو دور کی بات اگر میری جان بھی جا رہی ہوتی تو میں اس بچے کو ہسپتال ضرور جانے دیتی۔۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…